اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کی وزارت نے دہلی یونیورسٹی کے خالصہ کالج میں گرومکھی رسم الخط سینٹر کو منظوری دی


یونیورسٹی مضامین کی مہارت سے تعاون کرے گی اور گرومکھی اسٹڈیز میں سرٹیفکیٹ کورسز، ڈپلومہ کورسز اور پی ایچ ڈی پروگراموں سمیت تمام مطلوبہ کورسز کے لیے نصابی رہنما خطوط اور کورس مواد تیار کرے گی

یونیورسٹی گرومکھی اسٹڈیز کورسز پڑھانے میں شامل فیکلٹی ممبران کے لیے تربیتی پروگرام اور ورکشاپ کا اہتمام کرے گی تاکہ ان کی تدریسی مہارتوں اور مضامین کے علم میں اضافہ کیا جا سکے

Posted On: 14 MAR 2024 7:28PM by PIB Delhi

’وراثت سے وکاس‘ اور ’وراثت سے سموردھن‘ کی روح کے مطابق، عزت مآب وزیر اعظم کے ’پنچ پرن‘ سے متاثر ہو کر اقلیتی امور کی وزارت نے دہلی یونیورسٹی کے خالصہ کالج میں 25 کروڑ روپے کی لاگت سے گرومکھی رسم الخط سینٹر کو منظوری دی ہے۔

گرومکھی زبان کو نہ صرف اعلیٰ تعلیم کے موضوع کے طور پر زندہ کرنے کی بڑھتی ہوئی مانگ اور ضرورت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، بلکہ اقلیتی برادریوں کے ورثے اور ثقافت کو محفوظ رکھنے اور گرومکھی اسٹڈیز کے میدان میں تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، وزارت اقلیتی امور نے اپنی اسکیم یعنی پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) کے تحت، دہلی یونیورسٹی کے خالصہ کالج میں ’سنٹر آف گرومکھی اسکرپٹ‘ کے قیام کے لیے دہلی یونیورسٹی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

اس سینٹر کا مقصد انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، پی ایچ ڈی اور تحقیقی پروگرام کے لیے مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کے قیام اور مضبوطی کے ذریعے، ہندوستان میں اقلیتی برادریوں کے لیے خاص طور پر گرومکھی اسٹڈیز کے میدان میں تعلیمی مواقع کو بڑھانے کے مقصد سے یونیورسٹی اور وزارت کے درمیان تعاون کو آسان بنانا ہے۔

مزید برآں، یونیورسٹی اس میں موضوع کی مہارت سے تعاون کرے گی اور اقلیتی طلباء کی ضروریات اور دلچسپیوں کو پورا کرنے کے لیے تیار کردہ گرومکھی اسٹڈیز میں سرٹیفکیٹ کورسز، ڈپلومہ کورسز اور پی ایچ ڈی پروگراموں سمیت تمام مطلوبہ کورسز کے لیے نصابی رہنما خطوط اور کورس مواد تیار کرے گی۔

یونیورسٹی گرومکھی اسٹڈیز کورسز پڑھانے میں شامل فیکلٹی ممبران کے لیے تربیتی پروگرام اور ورکشاپوں کا اہتمام کرے گی تاکہ ان کی تدریسی مہارتوں اور مضامین کے علم میں اضافہ کیا جا سکے۔ یونیورسٹی گرومکھی اسٹڈیز سے متعلق تحقیقی پروجیکٹوں پر مضامین کی مہارت سے تعاون کرے گی، فیکلٹی ممبران اور طلباء کو بین موضوعاتی تحقیق کرنے کی ترغیب دے گی، جس سے ثقافت اور زبان کی تفہیم و تحفظ میں مدد ملے گی۔

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.6120



(Release ID: 2014762) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi