اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کی وزارت نے سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین کلچر اسٹڈیز کی بنیادی ساختیاتی معاونت کو منظوری دے دی


مجوزہ مرکز بین الاقوامی شہرت کے حامل اسکالروں کی آپسی ارتباط کا ذریعہ بنے گا

Posted On: 14 MAR 2024 7:30PM by PIB Delhi

‘وراثت سے وکاس’ اور ‘وراثت سے سموردھن’کے جذبے كے تحت عزت مآب وزیر اعظم کے ‘پنچ پرن’ سے متاثر ہو کر اقلیتی امور کی وزارت نے سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین کلچر اسٹڈیز کے لیے بنیادی ڈھانچے کی مدد کو منظوری دیدی ہے۔

بودھ مطالعے کی زبان کو نہ صرف اعلیٰ تعلیم کے ایک مضمون کے طور پر بحال کرنے کی بڑھتی ہوئی مانگ اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے بلکہ اقلیتی برادری کے ورثے اور ثقافت کو محفوظ رکھنے اور بودھ مطالعے کے میدان میں تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اقلیتی امور كی مركزی وزارت نے اپنی اسکیموں کے تحت‘پردھان منتری جن وکاس کاریاکرم’ اور ‘بدھسٹ ڈیولپمنٹ پلان’ نامی اسكیموں كے تحت سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین کلچر اسٹڈیز میں 40 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ اس كا مقصد  بدھ مت کی آبادی کے لیے بدھ مت کے فروغ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو مضبوط بنانا، علمی تعاون، تحقیق کو فروغ دینا، زبان کا تحفظ، تحریری دستاویزوں کا ترجمہ وغیرہ ہے۔

مقصد یہ بھی ہے کہ ہمالیہ اور شمال مشرقی بھارت میں بدھ مت کے ترقیاتی منصوبے سے متعلق معاملات کے سلسلے میں سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین کلچر اسٹڈیز کو علمی شراکت دار کے طور پر كھڑا کیا جائے۔

مجوزہ مرکز بین الاقوامی شہرت کے حامل اسکالروں کے آپسی ارتباط کا ذریعہ بنے گا جہاں وہ سماجی، تاریخی، لسانی، مذہبی اور دیگر ثقافتی معاملات میں اپنی تحقیق کا اشتراک کریں گے تاکہ نوجوانوں کو عالمی شہری کی مثبت ترقی میں تحقیق اور آزادانہ سوچ کی اقدار کو سمجھنے کے قابل بنایا جا سکے۔ یہ مرکز خطے میں بدھ مت کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے مختلف قسم کی ورکشاپس، تربیتی سیشنز اور شراکتی سرگرمیوں کا اہتمام کرے گا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2014757) Visitor Counter : 82
Read this release in: English , Hindi , Assamese