کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی ایف ٹی اور ڈی ایچ ایل کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Posted On: 14 MAR 2024 4:26PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی)، وزارت تجارت اور صنعت، حکومت ہند، ملک سے ای کامرس کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے 'ضلع  بطور برآمد مرکز' کے اقدام کا فائدہ اٹھا تے ہوئے سرگرم عمل ہے۔  اس کا مقصد بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) کو فروغ دینا اور ان کو فعال کرنا ہے تاکہ ای کامرس چینلز کے ذریعے بین الاقوامی منڈیوں کو تلاش کیا جا سکے۔

اس پہل کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ڈی جی ایف ٹی مختلف ای کامرس پلیٹ فارمز اور دیگر خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے  اور برآمدی مرکز کے طور پر اضلاع کے تحت شناخت شدہ اضلاع میں صلاحیت سازی اور تربیتی سیشن منعقد کر رہا ہے۔ اسی طرح کے تعاون میں، آج ڈی جی ایف ٹی نے ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے ذریعے عالمی لاجسٹکس سروس فراہم کرنے والی کمپنی، ڈی ایچ ایل کے ساتھ شراکت کی ہے  جو کہ تین مرحلوں میں 76 اضلاع کا احاطہ کرے گی، جس میں ہندوستانی  ایم ایس ایم ایز  کو برآمد کے لیے تیار کرنے کے لیے  صلاحیت بڑھانے کے سیشن، تربیت، اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کے دوران، کامرس سکریٹری جناب سنیل برتھوال نے ای کامرس ایکو سسٹم کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اور ایک ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بنانے کے لیے ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی نشاندہی کی جس کا فائدہ دیہی ہندوستان کے ایم ایس ایم ایز کو دنیا  کی مارکیٹ سے جڑنے کی ترغیب دینے کے لیے اٹھایا  جا سکتا ہے۔  انہوں نے بھارت مارٹ کی حالیہ پہل کی طرف بھی اشارہ کیا اور بتایا کہ اس طرح کی ویئر ہاؤسنگ کی پہل کس طرح ہندوستان کی غیر ملکی تجارت کو آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے اس پہل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے ہندوستانی صنعت کاروں کو علم کے فرق کو پر کرنے اور بین الاقوامی تجارت کی دنیا میں داخل ہونے میں مدد ملے گی۔

شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب سنتوش سارنگی، ڈی جی، ڈی جی ایف ٹی نے روشنی ڈالی کہ اس تعاون کا مقصد برآمد کنندگان/ ایم ایس ایم ایز کو ڈیجیٹل کامرس کے شعبے سے متعارف کرانا ہے تاکہ انہیں "میک ان انڈیا" مصنوعات برآمد کرنے، بین الاقوامی صارفین کو ٹیپ کرنے اور ای کامرس روٹ کے ذریعے برآمد کرتے وقت  لاجسٹکس سے متعلق چیلنجز  پر قابو پانے کا موقع ملے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-14at4.15.23PM(1)3XA8.jpeg

اس شراکت داری کے منتظر، ڈی ایچ ایل ایکسپریس کے گلوبل سی ای او جان پیئرسن نے اس بات پر زور دیا کہ ڈی ایچ ایل پہلا بین الاقوامی ایکسپریس آپریٹر ہے جس نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ حکومت ہند کے ساتھ یہ شراکت داری ڈی  ایچ ایل  کی ہندوستان سے وابستگی کو مزید مستحکم کرے گی اور عالمی مارکیٹ میں ایم ایس ایم ایز  کو بااختیار بنانے کے لیے ڈی ایچ ایل کے گو ٹریڈپروگرام کے ساتھ ہم آہنگ ہوگی۔

ڈی جی ایف ٹی  اور ڈی ایچ ایل کا مقصد علمی ماہرین کی ایک ٹیم کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ شناخت شدہ اضلاع میں ہینڈ ہولڈنگ سیشنز کے ذریعے ہندوستانی برآمد کنندگان/ایم ایس ایم ایز کی مدد کی جا سکے اور پہلی بار برآمد کنندگان/ ایم ایس ایم ایز جو عالمی سطح پر جانا چاہتے ہیں ، کے لیے ایک اسٹارٹ اپ کٹ تیار کی جا سکے۔

غیر ملکی تجارتی پالیسی 2023 کے ساتھ موافقت کرتے ہوئے، پچھلے کچھ مہینوں میں، ڈی جی ایف ٹی نے ایمیزون انڈیا اور شپروکٹ کے ساتھ بالترتیب 20 اور 16 اضلاع کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔ ای کامرس پلیٹ فارمز اور سروس فراہم کنندگان کے ساتھ ان اشتراکات نے ڈی جی ایف ٹی - علاقائی اتھارٹیز کی طرف سے نئے برآمد کنندگان کو آن بورڈ کرنے کے لیے رابطہ کاری کے  ایونٹس کے سلسلے کی حوصلہ افزائی کی ہےجس کا مقصد  نئے برآمد کنندگان کو شامل  کرنا،  پہلی بار برآمد کنندگان کو فروغ دینا، اور ایم ایس ایم ایز پروڈیوسرز کی  دستگیری کرنا ہے  تاکہ وہ  ضلع بطور برآمدی مرکز  اقدام کے کے تحت سرحد پار ای کامرس سیلز کے ذریعے برآمد کنندگان  بن سکیں۔

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.6107


(Release ID: 2014622) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi