وزارت اطلاعات ونشریات

ایس آر ایف ٹی آئی کے ذریعے آر کیوریا 2024 کا اہتمام کیا جائے  گا  جو کہ  آرکائیونگ، کیوریشن، بحالی سے متعلق ر ایک بین الاقوامی تقریب ہے


فیسٹیول میں بحال شدہ فلمیں دکھائی جائیں گی ، آرکائیونگ اور بحالی  پر کولوکیوم اور کیوریشن پر ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا

Posted On: 14 MAR 2024 2:16PM by PIB Delhi

ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ این ایف ڈی سی اور این ایف اے آئی  کے اشتراک سے آرکیوریا 2024 کا انعقاد کر رہا ہے  جو کہ  فلموں کی آرکائیونگ، کیوریشن اور بحالی سے متعلق ایک تقریب ہے۔ یہ تقریب 16 سے 22 مارچ 2024 تک، سات دن کے لئے ایس آر ایف ٹی آئی کیمپس میں منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب ایک ملٹی ایونٹ پہل ہے جس میں عالمی تناظر میں آرکائیونگ اور بحالی پر ایک بین الاقوامی بات چیت  اور ہندوستانی سنیما پر زور دینے کے ساتھ کیوریشن کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بنیادی سمجھ رکھنے والے طلباء کے لیے ایک سنیما کیوریشن ورکشاپ کے ساتھ  بحال شدہ فلموں کا فیسٹول ، اصغر فرہادی اور ودھو ونود چوپڑا جیسے مشہور فلم سازوں کے ساتھ ای- بات چیت؛ خصوصی طور پر تیار کردہ لائیو پرفارمنس، فلمی یادگاروں کی نمائش، پرمود پتی سنیما آرٹ اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم کا افتتاح؛ پی کے نائر کی یاد میں ایک  پبلک لیکچر   شامل ہیں۔بین الاقوامی شہرت یافتہ جاپانی فلم ڈائریکٹر نومی کاواسے اختتامی تقریب کے لئے  ’گیسٹ آف آنر‘ ہوں گی۔ پورے پروگرام میں 22 بین الاقوامی اور 21 قومی انتہائی نامور مقررین مختلف سیشنز سے خطاب کریں گے۔

آرکیوریا 2024 کا جائزہ:

1. آرکائیونگ اور بحالی پر بین الاقوامی بات چیت  ( 18 اور 19 مارچ ، 2024)

بین الاقوامی بات چیت  میں ایشیائی فلم کی بحالی، آرکائیونگ اور ادارہ جاتی تاریخ کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کے طور پر   فلم پر بات چیت کی جائے گی۔ سیشنز  میں خاموش دور اور آزادی سے پہلے اور  اس  کے بعد کے   ہندوستانی سنیما سمیت فلم کی تاریخ   کے ساتھ ساتھ  ٹیکنالوجی کی تبدیلی جیسے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیلی ویژن پر بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ  مباحثوں میں عوامی سنیما اداروں جیسے فلمز ڈویژن اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے رول  کا احاطہ کیا جائے گا۔

2. سنیما کیوریشن ورکشاپ (20  سے  22 مارچ ، 2024)

سنیما کیوریشن ورکشاپ فلم کی تاریخ، ثقافت، ٹیکنالوجی اور کیوریشن کے بارے میں پرجوش طلباء کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔ اس کا بنیادی مقصد ہندوستانی سنیما پر خاص زور دیتے ہوئے شرکاء کو مختلف کیوریشن پہلوؤں میں بنیادی معلومات سے آراستہ کرنا ہے۔ منتخب شرکاء کیوریٹوریل طریقوں کے بارے میں مکمل  غور خوض کریں  گے، جس میں آئیڈییشن، تصور کاری، تحقیقی طریقہ کار، آرکائیو استعمال  اور پروجیکٹ پر عمل درآ مد کا احاطہ کیا جائے گا۔  اس کے علاوہ  ورکشاپ فلم فیسٹیولز، گیلریوں،  میوزموں اور آرٹ سینٹرز جیسے پلیٹ فارمز پر مقامی اور عالمی سطح پر فلم کیوریشن کی تاریخی ترقی کے بارے میں بصیرت پیش کرے گی۔ اس  میں فلم کے شائقین اور اسکالرز کے لیے ایک امید افزا پیشہ ورانہ اور تخلیقی کیریئر کے راستے کے طور پر فلم کیوریشن کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

3. بحال شدہ فلموں کا  فیسٹول( 16 – 22 مارچ ، 2024)

یہ فیسٹیول ہندوستان کے لازوال سنیما شاہکاروں کی نمائش کرے گا، جنہیں این ایف ڈی سی – نیشنل فلمز آرکائیو آف انڈیا (این ایف ڈی سی این ایف اے آئی) نے نیشنل فلم ہیریٹیج مشن (این ایف ایچ ایم ) کے حصے کے طور پر احتیاط سے بحال کیا ہے۔ فلم کے انتخاب کا مقصد ملک کے علاقائی اور لسانی تنوع  کی نمائش کرنا  اور ہندوستانی سنیما کے معزز ماسٹرز اور کلاسکسز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

4. کیوریٹرز کے انتخاب (16 اور 17 مارچ  ، 2024)

نامور کیوریٹروں کے ذریعہ تیار کردہ پیکیجز اور فلمی پروگراموں سے انتخاب جو آرکیوریا سنیما کیوریشن ورکشاپ میں سیشن بھی منعقد کریں گے کیمپس میں دکھایا جائے گا۔ یہ پیکجز/انسٹالیشنز مختلف بین الاقوامی فیسٹول اور آرٹ ایونٹس میں  شامل کئے گئے  ہیں، اور انہیں تنقیدی پذیرائی ملی ہے۔ فلمیں اور اس کے ساتھ موجود کیوریٹری نوٹس کا مقصد ناظرین کو کیوریٹری کے عمل کی ایک جھلک دینا ہے: کس طرح کیوریٹنگ کا عمل نظریہ سے حقیقت میں تبدیل  ہوتا ہے۔ فلموں یا تصاویر، اور ان کے انتخاب، ترتیب، اور پیشکش کے ذریعے ایک کیوریٹوریل تصور کو کس طرح سیاق و سباق کے مطابق اور تفصیل سے بیان کیا جاتا ہے۔

5. ای-بات چیت : قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور فلم ڈائریکٹرز کے ساتھ آن لائن سیشن۔ ہندوستان کے مشہور فلمساز ودھو ونود چوپڑا ایک سیشن سے خطاب کریں گے اور دوسرے سیشن کا انعقاد بین الاقوامی سطح پر مشہور ایرانی فلم ڈائریکٹر اصغر فرہادی کریں گے۔

6. ای-ٹاکس (  2-10 مارچ ، 2024)

مرکزی تقریب کے رن اپ کے طور پر براعظموں کے سات نامور مقررین کے ذریعہ آن لائن لیکچرز کا ایک سلسلہ پہلے ہی منعقد کیا جا چکا ہے۔ یہ ٹاک  شرکاء کے لیے انتہائی پرجوش اور اتنے ہی کارآمد رہے ہیں۔ ان  ٹاکس  میں سے زیادہ تر سامعین کے لیے کھلے تھے۔

7. لائیو پرفارمنس (   17 – 22 مارچ ، 2024)

آرکیوریا کئی لائیو پرفارمنسز بھی پیش کرے گا جو آرکائیوز کے روایتی تصورات اور انہیں کیوریشن اور تحقیق کے لیے استعمال کرنے میں فنکار کے رول  کو چیلنج کریں گی۔

8. فلمی یادگاروں کی نمائش (   16 – 22 مارچ ، 2024)

فلمی یادگاروں کی نمائش اور مختلف فنکارانہ ذرائع کی تنصیبات کو ایس آر ایف ٹی آئی کیمپس کے اندر ایک مناسب جگہ کے اندر نمائش کے لیے رکھا جائے گا تاکہ فلم کی تاریخ، کیوریشن اور بحالی کے ارد گرد ایک ولولہ خیز   مذاکرات  تیار کئے جا سکیں۔ پرمود پتی سنیما آرٹ اینڈ ٹکنالوجی میوزیم، جسے ابھرتی ہوئی  آرٹ فورم کے طور پر سینما کے لیے تحقیق اور تعریف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فلم سازی کی جامع تاریخی  فہم  فراہم کرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ، کا  بھی آرکیوریا کے دوران   افتتاح کیا جائے گا اور اس کے بعد سے طلباء، محققین اور ایس آر ایف ٹی آئی کیمپس میں آنے والوں  کے لیے کھلا  رہے گا۔

9. پرمود پتی سنیما آرٹ اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم

کولکتہ میں ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی) کیمپس کے اندر واقع پرمود پتی سنیما آرٹ اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم کا نام ہندوستان کے اہم  ڈاکیومینٹری فلم سازوں میں سے ایک کے نام پر رکھا گیا ہے، جس کا مقصد فلم سازی کے فن اور ٹیکنالوجی کی جامع تاریخی  فہم فراہم کرانا ہے۔ نوادرات کے ذخیرے سے زیادہ، اسے طالب علموں، محققین اور  آنے والوں  کے لیے سینما کو ایک ابھرتی ہوئی آرٹ فارم کے طور پر سمجھنے کے لیے تحقیق اور حوصلہ افزائی کے واسطے ایک قیمتی وسیلہ کے طور پر کام کرنے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ میوزیم کا افتتاح تقریب میں ہوگا۔

10. پی کے نائر یادگاری لیکچر (22 مارچ 2024)

این ایف اے آئی کے آنجہانی بانی ڈائریکٹر  پی کے نائر کی  یاد میں ایک پبلک لیکچر  معروف ماہر نفسیات اور مصنف ڈاکٹر سدھیر ککڑ دیں گے۔

11. فیسٹول کا کلیدی خطاب

کلیدی خطبہ بین الاقوامی شہرت یافتہ جاپانی فلمساز نومی کاواسے پیش کریں گی۔ وہ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھی شرکت کریں گی۔

ایس آر ایف ٹی آئی وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ یہ ہندوستان کا ایک پریمیئر فلم انسٹی ٹیوٹ ہے، جس نے پیشہ ورانہ مشق کی دنیا میں داخل ہونے کے لیے کلاسیکی اور عصری نظریات کو بیان کرنے اور پھیلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس آر ایف ٹی آئی سی آئی ایل ای سی ٹی ، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن اسکولز  کا رُکن ہے۔ تفصیلات کے لیے براہ کرم https://srfti.ac.in ملاحظہ کریں۔

سال 1975 میں قائم کیا گیا، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے تحت ایک ادارہ ہے۔ جس کو آزاد ہندوستانی سنیما کی گھریلو اور عالمی تعریف وضع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کارپوریشن مختلف ہندوستانی زبانوں میں بننے والی فلموں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرتی ہے تاکہ ٹیلنٹ بیس کو فروغ دیا جا سکے اور فلموں کی اسکرپٹ، فنانسنگ، پروڈکشن مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن سے ہندوستانی سنیما کی ترقی کو آسان بنایا جا سکے۔

نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا (این ایف اے آئی) کو فروری 1964 میں   وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت کی میڈیا یونٹ کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔   پی کے نائر کے ذریعہ  شروع کئے گئے، این ایف اے آئی کی فلمی ثقافت کو پھیلانے سے متعلق سرگرمیاں ہندوستانی سنیما ورثے کو محفوظ کرنے کی بہت بڑی ذمہ داری کے ساتھ  بہت بڑھ گئی ہیں۔ یہ فلم آرکائیوز کی بین الاقوامی فیڈریشن ایف آئی اے ایف کا رُکن ہے۔

تفصیلات کے لیے براہ کرم https://arcurea.in/ملاحظہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ن ا۔

U- 6099



(Release ID: 2014610) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi