وزارت خزانہ
حکومت ہند، اے ڈی بی نے احمد آباد میں رہائش اور نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے 181 ملین امریکی ڈالر کے قرض پر دستخط کیے
اس منصوبے سے شہری غریبوں، خواتین اور مہاجر کارکنوں کو بہتر شہری خدمات اور شہری نظم و نسق سے فائدہ پہنچے گا
Posted On:
13 MAR 2024 9:36PM by PIB Delhi
حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے آج گجرات کے احمد آباد شہر کے نواحی علاقوں میں شہری رہائش اور نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے معیاری بنیادی ڈھانچہ اور خدمات کی تعمیر کے لیے 181 ملین امریکی ڈالرکے قرض معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
احمد آباد کے شہری نواحی علاقوں میں رہن سہن میں بہتری سے متعلق پروجیکٹ کے لیے قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں جوائنٹ سکریٹری جوہی مکھرجی، جوائنٹ سکریٹری، اقتصادی امور، وزارت خزانہ، حکومت ہند، اور جناب راجیش واسودیون، اے ڈی بی کے لیے بھارت کے ریذینٹس مشن کے آفیسرانچارج بھی تھے۔
قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد، محترمہ مکھرجی نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد احمد آباد کے نواحی شہری علاقوں کو قابل رہائش، ماحولیاتی طور پر پائیدار بنانا ہے نیز مضبوط مادی اور سماجی بنیادی ڈھانچہ تیارکرنا، ایک متحرک معیشت تشکیل دینا اور بھارت کو سرمایہ کاری کے لئے ایک پسندیدہ ملک کی شناخت دینا ہے۔
جناب واسودیون نے کہا۔‘‘احمد آباد کی اس لگاتارتوسیع سے اقتصادی ترقی کے مرکز کے طور پر ایک موقع فراہم ہوتا ہے جبکہ اس کے لئے اہم چیلنج شہر کے پھیلاؤ کو خاص طور پر نواحی علاقوں میں بہتر طریقے سے منظم کرنا ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد شہر کے مضافاتی علاقوں میں آباد بڑی مہاجر آبادی کے لیے معیاری شہری خدمات اور ٹرانسپورٹ کنیکٹیویٹی کی توسیع کرکے اس چیلنج سے نمٹنا ہے،’’
اس منصوبے سے شہری غریبوں، خواتین اور مہاجر کارکنوں کو بہتر شہری خدمات اور شہری نظم و نسق سے فائدہ پہنچے گا۔ اس منصوبے کے تحت پانی کی تقسیم کا 166 کلومیٹرکا نیٹ ورک، موسمیاتی مزاحمتی طوفان کے پانی کی نکاسی، 300 کلومیٹر سیوریج سسٹم، اور چار سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر کا کام کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ سے موجودہ سردار پٹیل رنگ روڈ کے ساتھ ساتھ 10 جنکشن میں بہتری میں مدد ملے گی تاکہ شہری نواحی علاقوں کا احمد آباد شہر سے رابطہ بہتر بنایا جا سکے۔
اے ڈی بی ٹیکنالوجی پر مبنی شہری منصوبہ بندی میں احمد آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور شہری بلدیاتی اداروں کی صلاحیت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی،جس میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے بچنے والا انفراسٹرکچر جو ماحولیاتی اور سماجی تحفظات، صنفی مساوات اور سماجی شمولیت کو فروغ دیا جانا شامل ہے۔ اس پروجیکٹ سے زمین کی ترقی کے منصوبوں اور ٹاؤن پلاننگ کی اسکیموں کی مدد ملے گی، جس میں ان عناصر کو ضم کیا جائے گا جن پر دوسری ریاستیں بھی عمل کرسکتی ہیں تاکہ زیادہ منصوبہ بند شہری ہو سکے۔
اس منصوبے سے ، مالیاتی منصوبہ بندی، محصولات میں اضافہ اور بنیادی ڈھانچے کے اثاثہ جات کے کاموں میں سرکاری اداروں کی صلاحیت کو بھی فروغ دیا جاسکے گا۔ پانی کے تحفظ میں اضافے اور حفظان صحت کی حوصلہ افزائی کے سماج میں بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کو پانی کی فراہمی سے متعلق سرگرمیوں کی تربیت دی جائے گی۔ اس منصوبے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے صنعتی استعمال کے لیے صاف کئے گئے پانی کی ری سائیکلنگ کےفروغ میں مددملے گی۔
********
ش ح۔اس۔رم
U-6082
(Release ID: 2014476)
Visitor Counter : 66