وزارت دفاع

اے ایس ڈبلیو  ایس ڈبلیو سی (جی آرایس ای)پروجیکٹ کے پانچویں اورچھٹے بحری جہاز‘اگرے’ اور ‘اکشے’  کا13مارچ 2024کو میسرزجی آرایس ای کولکاتہ کے مقام پرآغازکیاگیا

Posted On: 13 MAR 2024 8:59PM by PIB Delhi

اے ایس ڈبلیو   شیلوواٹرکرافٹ (ایس ڈبلیو سی)جی آرایس ای پروجیکٹ کے پانچویں اورچھٹے بحری جہاز‘اگرے’ اور ‘اکشے’  کا13مارچ 2024کو میسرزجی آرایس ای کولکاتہ کے مقام پرآغازکیاگیا ۔یہ جہاز بھارتی بحریہ کے لئے میسرز جی آرایس سی کے ذریعہ تعمیرکئے جارہے ہیں ۔آغازکی تقریب کی صدارت ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے کی۔ بحری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے،  صدر اے ایف ایف ڈبلیواے کی صدر محترمہ نیتا چودھری نے بحری جہازوں کو اتھرو وید کی دعا کےساتھ لانچ کیا۔ ان بحری جہازوں کا نام اگرے اور اکشے رکھا گیا ہے، یہ نام ہندوستانی بحریہ کے سابق ابھے کلاس کارویٹس اگرے اور اکشے کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

آٹھ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی بحری  جہازوں کی تعمیر کے معاہدے پر  ایم اوڈی اورگارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈانجینئرس (جی آرایس ای)، کولکاتہ کے درمیان 29 اپریل 2019 کو دستخط کیے گئے تھے۔ بحری جہازوں کی ارنالہ کلاس بھارتی  بحریہ کے  سروس  میں موجودابھے کلاس اے ایس ڈبلیو کارویٹس کی جگہ لیں گے اور ان  بحری جہازوں کا ڈیزائن ساحلی پانیوں میں آب دوز مخالف کارروائیوں ، کم شدت والی بحری  کارروائیوں (ایل آئی ایم او) اوربارودی سرنگیں بچھانے سے متعلق کارروائیوں کے لئے تیارکیاگیاہے۔ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی بحری جہاز 77.6 میٹر لمبے اور 105 میٹر چوڑے ہیں۔یہ بحری جہاز 900 ٹن حجم کے جہازہیں اوران میں 1800 این ایم سے زیادہ  برداشت  کرنے کی طاقت ہے۔

پچھلے ایک سال میں، ہندوستانی بحریہ کے لیے اندرون ملک دستیاب ٹیکنالوجی سے تیارکردہ 03 دیسی ساختہ جنگی جہاز/ آبدوز فراہم کی گئی  ہیں اور کل 09 جنگی بحری جہاز لانچ کیے گئے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے  تحت مزید دو جہازوں کا آغاز ،جہاز سازی میں ‘آتم نر بھر بھارت’ کے تئیں قوم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ پروجیکٹ  کا پہلا  بحری جہاز 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران فراہم کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہازوں کو 80 فیصد سے زیادہ اندرون ملک دستیاب ٹیکنولوجی سےتعمیرکیا جارہاہے، اس طرح اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بڑے پیمانے پر دفاعی پیداوار ہندوستانی مینوفیکچرنگ یونٹس کے ذریعے انجام دی جائے، جس سے  ملک کے اندرروزگار کے مواقع پیدا ہو ں اور صلاحیت میں اضافہ ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(1)LAUNCHOF'AGRAY'AND'AKSHAY'FIFTHANDSIXTHSHIPOFASWSWC(GRSE)PROJECT5OJQ.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(4)LAUNCHOF'AGRAY'AND'AKSHAY'FIFTHANDSIXTHSHIPOFASWSWC(GRSE)PROJECT5WUI.JPG

*********

 

 (ش ح۔ ع م ۔ع آ)

U-6079



(Release ID: 2014469) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi