امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ نے فلاحی اقدام کے طور پر کیندریہ پولیس کلیان بھنڈار سے سامان کی خریداری پر جی ایس ٹی پر 50 فیصد کی مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ یکم اپریل 2024 سے نافذ العمل ہوگا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی قابل رہنمائی میں، سی اے پی ایف، مرکزی پولیس تنظیموں اور ریاستی پولیس فورسز کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو فائدہ پہنچانے کا فیصلہ
وزارت داخلہ ملک کی داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے میں فورس اہلکاروں کی محنت کو تسلیم کرتی ہے اور ان کا احترام کرتی ہے اور سی اے پی ایف اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو انتہائی اہمیت دیتی ہے
Posted On:
13 MAR 2024 8:10PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ نے فلاحی اقدام کے طور پر کیندریہ پولیس کلیان بھنڈار سے سامان کی خریداری پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) پر 50 فیصد مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم اپریل 2024 سے ہوگا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کی قابل رہنمائی کے تحت یہ فیصلہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف)، مرکزی پولیس تنظیموں اور ریاستی پولیس فورسز کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے لیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ ملک کی داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے میں فورس اہلکاروں کی محنت کو تسلیم کرتی ہے اور ان کا احترام کرتی ہے اور سی اے پی ایف اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ مرکزی مسلح پولیس فورسز کے اہلکار اکثر دور دراز علاقوں اور حساس علاقوں میں تعینات ہوتے ہیں جہاں وہ جانوں کے خطرے اور ذاتی تکلیف سے قطع نظر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ کیندریہ پولیس کلیان بھنڈار 2006 میں قائم کیا گیا تھا۔ فی الحال اس میں 119 ماسٹر بھنڈار اور 1700 سے زیادہ ماتحت بھنڈاروں کے ساتھ پورے ہندوستان میں موجود ہی جس کے ذریعے فورس کے اہلکاروں کو سستے نرخوں پر سامان دستیاب کرایا جا رہا ہے۔
*****
ش ح ۔ا م۔م ص۔
U:6074
(Release ID: 2014422)
Visitor Counter : 88