وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے ہندوستانی فوج اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لئے 34 ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹروں )اے ایل ایچ( دھرو میك 3 کے حصول کے لئے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ 8073 کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کئے

Posted On: 13 MAR 2024 7:28PM by PIB Delhi

کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی (سی سی ایس) کی منظوری کے نتیجے میں وزارت دفاع نے 13 مارچ 2024 کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، بنگلورو کے ساتھ 8073.17 کروڑ روپے کی مشترکہ قیمت کے دو معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ انڈین آرمی (25 اے ایل ایچ) اور انڈین کوسٹ گارڈ (09 اے ایل ایچ) کے لیے آپریشنل رول کے آلات کے ساتھ 34 ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) دھرو میك 3 کے حصول کے لیے ہے۔ یہ معاہدہ خرید مقامی طور پر ڈیزائن كردہ تیار شدہ اور تیار کردہ زمرہ کے تحت ہے جو دفاعی مینوفیکچرنگ كو مقامی بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

(اے ایل ایچ) دھرو میك 3یوٹی )یوٹیلیٹی(، ہندوستانی فوج کا ورژنہے جسے تلاش اور بچاؤ، فوجی ٹرانسپورٹیشن، اندرونی کارگو، جاسوسی اور زخ،یں كے انخلا وغیرہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے سیاچن گلیشیر اور لداخ جیسے اونچائی والے علاقوں میں اپنی کارکردگی کا ثبوت دیا ہے۔

اے ایچ ایل میك 3 ایم آر )میری ٹائم رول(آئی سی جی ورژن ہے۔ اسے سمندری نگرانی اور روک تھام، تلاش اور بچاؤ، ریپیلنگ آپریشنز اور کارگو اور عملے کی نقل و حمل، بیرونی کارگو لے جانے کی صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے آلودگی کے ردعمل اور طبی حادثاتی انخلاء کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس نے سمندر اور خشکی پر ماحول کے منفی حالات میں بھی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔

یہ پروجیكٹ اپنی مدت کے دوران ایک اندازے کے مطابق 190 لاکھ كام كے گھنٹے والا روزگار پیدا کرے گا۔ اس میں 200 سے زیادہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں سے آلات کی فراہمی بھی شامل ہوگی اور 70 مقامی دکانداروں کو بھی مقامی اشیا سازی کے عمل میں شامل کیا جائے گا جس سے اس شعبے میں روزگار پیدا کرنے پر مثبت اثر پڑنے کا امکان ہے۔ اس طرح 'آتم نر بھر بھارت' کے وژن  آگے بڑھے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1SOGG.JPG

Pic2ANK4.jpg

***

 

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2014406) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi