وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ایم آئی بی نے ‘‘صنفی طورپرحساس بنانے-میڈیا میں خواتین کی شبیہ کی پیش کش کے موضوع پرایک کثیرفریقی گول میزمباحثہ کا انعقاد کیا

Posted On: 11 MAR 2024 8:57PM by PIB Delhi

اطلاعات  ونشریات کی وزارت  نے ‘‘صنفی طورپرحساس  بنانے-میڈیا میں خواتین کی شبیہ کی پیش کش ’’کے موضوع پرایک کثیرمتعلقہ فریقی گول میز مباحثہ کا انعقاد کیا۔ یہ مباحثہ 11مارچ 2024کی صبح اشوک ہوٹل میں منعقد کیاگیا ۔

مباحثہ کے پینل میں اطلاعات ونشریات کی وزارت ، پرساربھارتی –فکی ، یواین خواتین ، نیٹ فلیکس ، وارنر برادرس، ڈسکوری ، یونیسیف ، بیگ فلمس اینڈ میڈیالمیٹڈ ، ریڈیومیوات ، ٹائمز آف انڈیا، اکویلبریوایڈوائزری ایل ایل پی ، فیور ایف ایم سے مقررین اور محترمہ انوپریہ گوئنکا (اداکارہ) شامل تھیں ۔ اس مباحثہ کی نظامت پرائمس پارٹنرنے انجام دی ۔

یہ مباحثہ ایکونظام کے تجزیہ اورمستقبل کی راہ کے  بارے میں دوتفصیلی مباحثوں پرمشتمل تھا۔

گول میزمباحثہ کے وسیع شعبوں میں موجودہ میڈیامیں خواتین کی شبیہ  کی پیش  کش اورسماجی ادراک پراس کے اثرات ، میڈیا میں خواتین کی عام گھسی پٹی شناخت اور نشاندہی اوروہ چنوتیاں جن کا میڈیا  کی صنف میں خواتین کو سامنا کرناپڑتاہے ، اس  مباحثہ کے دوران ، خواتین کے بارے میں  منصفانہ اوربرمبنی شمولیت  بیانیے تخلیق کرنے میں میڈیا کی ذمہ داریوں اورجوابدہی سے متعلق حکمت عملیوں اورصنف کے لئے حساس زبان کا استعمال پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔

اس کے علاوہ تنوع کوفروغ دینے اورگھسی پٹی روایتوں کو ختم کرنے کے لئے بہترین طورطریقوں ، اورایک مثبت سماجی تبدیلی لانے میں میڈیاکی صلاحیت اورامکانات کے بارے میں  بھی غوروخوض کیاگیا۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیامیں خواتین کے لئے بیانیوں کے تفویض اختیارات کوفروغ  دینے ، میڈیا کی تنظیموں اوراداروں ، نیز ان کے حمایتی گروپوں اورمواد تیارکرنے والوں کے درمیان تال میل کے قیام سے متعلق مواقع  کی تلاش کے موضوع پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، تاکہ سبھی شہریوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھنے اورترقی کی غرض سے ، مساوی مواقع کے ساتھ ایک مساوہ معاشرہ قائم کرنے کے مقصد سے مبثت تبدیلی لائی جاسکے ۔

محترمہ نیرجا سیکھر ، آئی اے ایس (ایڈیشنل سکریٹری ، اطلاعات ونشریات کی وزارت ) نے اس بات پرزوردیاکہ  ریاست اورمعاشرے کو ذمہ داری کے ساتھ آپس میں مل کرکام کرناچاہیئے تاکہ تبدیلی لائی جاسکے اورکام کی جگہوں کو خواتین  کے لئے محفوظ بنایاجاسکے اورسبھی شعبوں میں خواتین کی مساویانہ برمبنی شمولیت کویقینی بنایاجاسکے ۔ حکومت ، سبھی میڈیا پلیٹ فارمس  پرمتعلقہ فریقوں کے ساتھ بحث ومباحثوں کے ذریعہ تبدیلی کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی ۔

پینل میں شامل ارکان نے مستحکم اورحوصلہ افزاداستانوں ، جن کے لئے اوٹی ٹی پلیٹ فارمس کے ذریعہ بڑے پیمانے پرسہولت فراہم کی گئی ہے ، کی ضرورت  پربھی غوروخوض کیا، کیونکہ اس قسم کی مضبوط ومستحکم داستانیں ، خواتین کو اسی روایتی  اورگھسی پٹی شبیہ یا گلیمرس کرداروں میں پیش نہیں کرتیں ۔

خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت کے ذریعہ ‘‘صنف سے متعلق برمبنی شمولیت مواصلات  کے بارے میں رہنمائی ’’کے موضوع  پربحث ومباحثہ کیاگیااور عزت مآب سپریم کورٹ آف انڈیا کے ذریعہ ‘‘صنف سے متعلق روایتی اورگھسی پتی باتوں  سے نمٹنے کے لئے ہینڈ بک کے موضوع  پربھی تبادلہ خیال کیاگیا، تاکہ میڈیا میں خواتین کے بارے میں پائے جانے والے گہرے تعصب کو ختم کرنے میں زبان کااستعمال اورمیڈیا میں خواتین کی شبیہ کی پیش کش پرزوردیاجاسکے ۔

آخرمیں ، پرائمس پارٹنرس پرائیویٹ لمیٹڈ کی شریک بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر محترمہ چارو ملہوترہ نے کہاکہ اس اجلاس کے دوران بہت مفید معلومات  حاصل ہوئیں اور اس میں میڈیا اورتفریح سے متعلق  شعبے میں صنفی منظرنامے کے بارمیں کثیرتناظراتی نطقہ نظر پیش کیاگیا، اوراس کے ساتھ ہی طاقتور اورعام درجہ کے  کرداروں میں خواتین کو معمول کے طورپرپیش کرنے کی ضرورت ہے اورہمیں  چاہیئے کہ ہم سبھی  شعبوں میں خواتین پرمرکوز اورمردوں پرمرکوز موضوعات کے درمیان کسی بھی قسم کا امتیاز نہ کریں اورخواتین کو چاہیئے کہ وہ میڈیا میں پیش کی جانے والی ان کی شبیہ میں اپنامقام حاصل کرنے کا دعویٰ کریں اور پینل میں شامل ارکان نے مستقبل کے لئے جوطریقہ عمل تجویزکیاہے اسے میڈیا اورتفریح کے شعبے میں پالیسی سازوں کے اشتراک کے ساتھ آگے لے جایاجائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C6CD.jpeg

*********

 (ش ح۔ع م۔ع آ)

U-5979


(Release ID: 2013658) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Assamese