وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے مشن دیویاسترا کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا


ملک میں ہی تیار کردہ اگنی-5 میزائل کا  ایم آئی آر وی  ٹیکنولوجی سے لیس پہلا کامیاب تجربہ

Posted On: 11 MAR 2024 8:02PM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او ) نے خود سے کئی نشانے طے کرنے والے  ری انٹری وہیکل (ایم آئی آر وی ) ٹیکنالوجی کے ساتھ ملک میں ہی  تیار کردہ اگنی-5 میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کیا۔ مشن دیویاسترا نامی فلائٹ ٹیسٹ اوڈیشہ کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا تھا۔ مختلف ٹیلی میٹری اور ریڈار اسٹیشنوں نے ملٹی پل ری اینٹری وہیکل   کی نگرانی کی۔ مشن نے ڈیزائن کردہ پیرامیٹرز کو پورا کیا۔

    وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے پیچیدہ مشن کے تجربہ  میں حصہ لیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا، ‘‘مشن دیویاسترا کے لیے ہمارے ڈی آر ڈی او  سائنسدانوں پرہمیں  فخر ہے، خود سے کئی نشانے طے کرنے والے ری انٹری وہیکل (ایم آئی آر وی ) ٹیکنالوجی کے ساتھ ملک میں ہی  تیار کردہ اگنی-5 میزائل کا پہلا کامیابی تجربہ۔’’

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے بھی سائنسدانوں اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک غیر معمولی کامیابی قرار دیا ہے۔

********

ش ح ۔ا م۔م ص۔

U:5971

 


(Release ID: 2013576) Visitor Counter : 220


Read this release in: English , Hindi , Marathi