محنت اور روزگار کی وزارت
جناب بھوپیندر یادو نے راجستھان کے الور میں ای ایس آئی سی کے ذیلی علاقائی دفتر کا افتتاح کیا
ای ایس آئی سی ذیلی علاقائی دفتر، الور سے تقریباً 12 لاکھ مستفیدین اور 24,500 ملازمین مستفید ہوں گے
الور ضلع کے علاوہ ملحقہ اضلاع جیسے کھیرتھل-تیجارہ، کوٹ پتلی-بہروڑ، بھرت پور اور ڈیگ کے مستفیدین کو بھی فائدہ ہوگا
Posted On:
09 MAR 2024 7:13PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج راجستھان کے الور میں ای ایس آئی سی کے ذیلی علاقائی دفتر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر جناب یادو نے کہا کہ حکومت نے ای ایس آئی اسکیم کے تحت صحت کی بہتر دیکھ بھال اور سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہت سے ورکراور آجر دوستانہ اقدامات شروع کیے ہیں۔ مرکزی وزیر نے ای ایس آئی اسپتالوں میں کیموتھراپی اور ڈائلیسس خدمات شروع کرنے جیسے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے سڈنی، آسٹریلیا میں کام کے مقام پر سلامتی اور صحت سے متعلق 23ویں عالمی کانگریس کے دوران ای ایس آئی سی کو’’آئی ایس ایس اے وِژن زیرو 2023‘‘ایوارڈ کے حصول کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کے تمام ورکرز کے لیے ایک فراخدلانہ اور جامع صحت کی دیکھ بھال اور سماجی تحفظ کے نظام کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
حکومت راجستھان کے جنگلات ،ماحولیات اور آب وہوا میں تبدیلی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمہ کے وزیر مملکت جناب سنجے شرما اپنے خطاب میں الور میں ذیلی علاقائی دفتر کھولنے کے لیے محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا جس سے الور اور اس کے چار پڑوسی اضلاع کے ورکرز اور ملازمین کو فائدہ ہوگا۔
ای ایس آئی سی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر راجندر کمار نے اپنے استقبالیہ خطبے میں حاضرین کو ای ایس آئی سی کے حالیہ اقدامات جیسے 5جی ایمبولینس سروس، اے اے اے + موبائل ایپ، بیمہ شدہ افراد جو سینئر سٹیزن ہیں یا پرانی بیماری میں مبتلا ہیں، کے لیے سالانہ ہیلتھ چیک اپ اور ہوم ڈرگ ڈیلیوری اور گھر سے سمپل حاصل کرنے کے بارے میں بتایا۔
ای ایس آئی سی کے ذیلی علاقائی دفتر، الور کے قیام سے 05 اضلاع جیسے الور، کھیرتھل-تیجارہ، کوٹ پتلی-بہروڑ، بھرت پور اور ڈیگ کے تقریباً 24,500 آجروں اور تقریباً 12 لاکھ مستفیدین کی ضروریات کو پورا کرنے میں سہولت ہوگی۔
ملازمین کی اسٹیٹ انشورنس اسکیم پہلی بار ریاست راجستھان میں 2 دسمبر 1956 کو چھ صنعتی مراکز یعنی جے پور، جودھ پور، بھیلواڑہ، پالی، بیکانیر اور لکھیری میں نافذ کی گئی تھی۔ فی الحال، یہ اسکیم ریاست کے تمام 50 اضلاع میں لاگو ہے اور تقریباً 95,000 آجروں کا احاطہ کرتی ہے۔ ای ایس آئی سی ریاست راجستھان میں تقریباً 15 لاکھ بیمہ شدہ کارکنوں اور تقریباً 58 لاکھ مستفیدین کی طبی ضروریات کی دیکھ بھال کرتا ہے۔
ای ایس آئی سی سماجی تحفظ کی ایک سرکردہ تنظیم ہے جو جامع سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرتی ہے جیسے کہ مناسب طبی دیکھ بھال اور ضرورت کے وقت کئی طرح کے نقد فوائد جیسے کہ ملازمت کے دوران زخمی ہونا، بیماری، موت وغیرہ۔ یہ ورکرز کے تقریباً 3.43 کروڑ خاندانوں کا احاطہ کرتی ہے اور ملک کے 661 اضلاع میں اس کے 13.30 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان کو بے مثال نقد فوائد اور معقول طبی دیکھ بھال فراہم کرتی ہے۔ آج اس کے بنیادی ڈھانچے میں 1574 ڈسپنسریوں (بشمول موبائل ڈسپنسریوں) اور 165 اسپتالوں، 8 میڈیکل کالجوں، 2 ڈینٹل کالجوں، 2 نرسنگ کالجوں، 1 پیرا میڈیکل کالج، 604 برانچ آفسز، 104 ڈسپنسری کم برانچ آفسز (ڈی سی بی اوز) اور 64 علاقائی اور ذیلی علاقائی دفاتر کے ساتھ کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
ش ح۔ف ا۔ ع ن
U NO: 5944
(Release ID: 2013359)
Visitor Counter : 63