وزارت دفاع

ہندوستان-امریکی میری ٹائم سیکورٹی مشق ‘سی ڈیفنڈرز-2024’پورٹ بلیئر میں اختتام پذیر ہوئی


اس چار روزہ مشق کی بدولت آئی سی جی  اور یوایس سی جی کے درمیان  بحری تعاون اور باہم اثرپذیری میں اضافہ ہواہے

Posted On: 09 MAR 2024 9:20PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور ریاستہائے متحدہ کے کوسٹ گارڈ (یو ایس سی جی) کے درمیان جامع میری ٹائم سیکیورٹی مشق  یعنی بحری سلامتی سے متعلق جامع فوجی مشق ‘ی ڈیفنڈرز-2024’ 9 مارچ 2024 کو پورٹ بلیئر میں اختتام پذیر ہوئی۔  اس بحری مشق کا مقصد دونوں کے درمیان سمندری تعاون اور باہم اثرپذیری اورایک دوسرے کے ساتھ مل کرکام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرناتھا۔

اس بحری مشق میں متعدد منظرنامے شامل تھے جن میں آلودگی سے نمٹنے کے تدارکی اقدامات  کا مظاہرہ بھی شامل تھا، جس میں ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے بحری  جہازوں اور ہوائی جہازوں نے سمندر میں تیل کے اخراج اور دیگر ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کی غرض سےتدارکی اقدامات کرنے میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اس نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مشتبہ جہازوں کے معائنہ کے لیے وزٹ بورڈ سرچ اینڈ سیزر (وی بی ایس ایس) کارروائیوں کا بھی مصنوعی مظاہرہ کیا۔

اس بحری مشق کے دوران، ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر اور ڈورنیئر ہوائی جہاز نے تلاش اور بچاؤ اور آلودگی سے نمٹنےکے تدارکی اقدامات  کے مظاہرے کیے، جس میں آئی سی جی کی فضائی نگرانی اور بچاؤ مشن انجام دینے  کی صلاحیت کابھی  مظاہرہ کیا گیا۔ مشق میں تجارتی ٹریفک پر ڈرون حملوں کے مترادف غیر متناسب خطرات کو بے اثر کرنے کی مشق بھی شامل تھی۔ اس مشق نے یوایس سی جی اور آئی سی جی دونوں اہلکاروں کو ایک نقلی منظر نامے کے ذریعے آگ پرقابوپانے اور نقصانات  کے خطرات کو کم کرنے  کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا، جہاں ڈی سی ایف ایف کی ٹیموں نے  بحری جہاز میں  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی  صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اس بحری مشق کے بعد ریاستہائے متحدہ کوسٹ گارڈ کٹر برتھولف پورٹ بلیئر سے روانہ ہوا۔ اس کے دورے کو بندرگاہ کی مصروف سرگرمیوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار کردہ  بحری فوجی  مشقوں کی ایک سیریز سے نشان زد کیا گیا تھا۔ سرگرمیوں میں ایک دوسرے کے بحری جہازوں کے دورے  شامل تھے، جہاں برتھولف اور آئی سی جی دونوں کے عملے کے ارکان کو ایک دوسرے کے  بحری جہازوں کا دورہ کرنے کا موقع ملا، اور ان کی صلاحیتوں اور طریقہ کار کے بارے میں  بیش قیمتی بصیرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ اس دوران ایک دوستانہ بیڈمنٹن مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس نے عملے کو پیشہ ورانہ ماحول سے   الگ آپس میں  بات چیت  کرنے اور دوستی قائم کرنے کا ایک  موقع فراہم کیا۔

یہ مشترکہ بحری  مشقیں دونوں کوسٹ گارڈز کے لیے قابل قدر تربیتی مواقع فراہم کرتی ہیں، جس سے وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں اور مربوط انداز میں مل کر کام کرنے کی اپنی صلاحیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یو ایس سی جی سی  برتھولف کا پورٹ بلیئر کا دورہ، امریکی اوربھارتی کوسٹ گارڈ کے درمیان  بڑھتی ساجھیداری  کی ایک طاقتور علامت کے طور پرعکاسی کرتا ہے۔

*********

 (ش ح۔ع م۔ع آ)

U-5942



(Release ID: 2013323) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi