بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب نارائن رانے نے ممبئی کے ساکی ناکہ میں کثیر مقصدی نمائش-کم-کنونشن سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا


مائیکرو،اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اینڈ فیسیلیٹ آفس، پونے کے برانچ آفس کا بھی افتتاح کیا گیا

Posted On: 09 MAR 2024 7:11PM by PIB Delhi

اِنتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج مہاراشٹر کے  ممبئی کے ساکی ناکہ میں آنے والی کثیر المقاصد نمائش کا آغاز اور کنونشن سنٹر کا سنگ بنیاد، اِنتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس سی ایل داس اور وزارت اور اس کے اداروں کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔

 

کنونشن سنٹر مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کو علم کے تبادلے، تقریبات، نمائشوں اور سیمینارز کے انعقاد، اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش اور صنعت کے لیے ایک سستا اور قابل رسائی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ تعاون کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ اس اقدام سے سیلف ہیلپ گروپس، خواتین کاروباریوں، ایس سی/ایس ٹی کاروباریوں اور سماج کے دیگر کمزور طبقات کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

 

مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای)، پی ایم وشوکرما، کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) اور کوئر بورڈ کی نمائندگی کرنے والے شری نارائن رانے نے نمائش کا افتتاح کیا۔ وزیر موصوف نے مختلف نمائش کنندگان سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی جن میں انکیوبیٹرز، خواتین اورایس سی / ایس ٹی  کاروباری افراد مختلف شعبوں سے مصنوعات کی نمائش کررہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Narayan4PPNP.JPG

جناب نارائن رانے نے ڈیجیٹل طور پر برانچ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) ڈیولپمنٹ اینڈ فیسیلیٹیشن آفس، پونے کا افتتاح کیا اور وزارت کے سینئر افسران کی موجودگی میں نیشنل ایس سی/ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) کے مستفیدین کی عزت افزائی کی۔ اس موقع پر پی ایم وشوکرما اور دیگر اسکیموں پر ورکشاپس بھی منعقد کی گئی ہیں تاکہ اسکیموں کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلائی جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Narayan78HYD.JPG

مہاراشٹر میں 9 مارچ 2024 تک، وزارت کے ادیم پورٹل پر 53.97 لاکھ انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتیں (ایم ایس ایم ای) رجسٹرڈ ہیں، جو کہ ہندوستان میں کل مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کا تقریباً 13 فیصد ہے۔ انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) شعبہ،  روزگار پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

******

ش ح۔  ش ت   ۔ م  ص

U-NO.  5912



(Release ID: 2013100) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi