سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
خواتین کی صحت اور تعلیم میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے خواتین کا عالمی دن منایا گیا
Posted On:
08 MAR 2024 6:41PM by PIB Delhi
محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے ٹیکنالوجی بھون، نئی دہلی کے اپنے احاطے میں ”خواتین میں سرمایہ کاری: ترقی کو تیز کرنا“ کے موضوع پر خواتین کا عالمی دن منایا جس میں خواتین کی صحت، تعلیم، اور تخلیق کی اہمیت میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر غور کیا گیا۔
خواتین کو گھر اور کام کی جگہ پر با اختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) محترمہ دھن لکشمی نے ایک ایسا ماحول بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا جہاں خواتین ترقی کر سکیں، اپنا تعاون کر سکیں اور قیادت کر سکیں۔
پروفیسر اوما کمار، سربراہ، شعبہ ریمیٹولوجی، ایمس، نئی دہلی نے خواتین کی جسمانی، ذہنی اور روحانی صحت میں سرمایہ کاری کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور خواتین کی کام کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرنے والے آٹو امیون امراض پر تحقیق کے لیے تعاون پر زور دیا۔
ڈاکٹر وندنا سنگھ، سربراہ، ڈبلیو آئی ایس ای-کرن ڈویژن نے اس بارے میں بتایا کہ کس طرح ڈی ایس ٹی کی اسکیموں نے خواتین سائنسدانوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کی ہے اور ملک میں خواتین محققین اور پرنسپل تفتیش کاروں کے تیزی سے اضافے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
دو تکنیکی سیشنوں میں خواتین کی فلاح و بہبود کے اہم پہلوؤں اور علم پر مبنی اسٹارٹ اپس کی ترقی میں خواتین کے کاروباری سفر کے بارے میں بات کی گئی۔
خواتین کی مجموعی صحت پر توجہ مرکوز کرنے والے سیشن میں، ماہر امراض چشم ڈاکٹر اپرنا شرما، اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر ششی موہن نے خواتین کی جسمانی اور ذہنی تندرستی پر توجہ دینے اور کام اور زندگی کے توازن کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ان چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جن کا سامنا خواتین کو اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں کو ذاتی بہبود کے ساتھ متوازن کرنے میں کرنا پڑتا ہے اور انہیں خود کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے اور صحت مند طرز زندگی کو اپنانے پر زور دیا۔
اسٹارٹ اپ میں خواتین کے کردار سے متعلق سیشن میں، خواتین کاروباریوں اور صنعت کے ماہرین نے اپنے تجربات، چیلنجوں اور کامیابی کی کہانیوں کا اشتراک کیا۔ اس سیشن میں خواتین کی قیادت میں اسٹارٹ اپس کی جامع اقتصادی ترقی اور جدت طرازی کے کلچر کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت پر زور دیا گیا۔
تقریب کے دوران ”ڈی ایس ٹی میں ناری شکتی“ پرhttps://www.youtube.com/watch?v=gPQgY2DFqcs پر ایک فلم بنائی گئی اور اس کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس کے علاوہ، ڈی ایس ٹی کے مختلف ڈویژنوں میں ایس ٹی ای ایم میں خواتین کی شرکت پر ایک پوسٹر لانچ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز (MAIDS) کی جانب سے ڈی ایس ٹی احاطے میں منہ کی صفائی کے لیے ایک ڈینٹل ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 5884
(Release ID: 2012892)