عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
این سی جی جی نے سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے دوسرے پروگرام کی تربیت مکمل کی
اس پروگرام کا مقصد شرکا کو اچھی حکمرانی کے حصول کے لیے مؤثر عوامی پالیسیوں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد کے لیے ضروری علم اور مہارت حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے
سری لنکا کے سرکاری ملازمین نے سری لنکا میں علاقائی سطح پر سیاحت کی ترقی، سماجی بہبود کے نظام اور سماجی عطائے اختیار، ای گورننس اور صنعت کاری کی ترقی کے بارے میں اپنا گروپ ورک پیش کیا
ٹیکنالوجی میں اداروں کو تبدیل کرنے، شہریوں کو حکومت کے قریب لانے اور شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانے کی بے پناہ صلاحیت ہے - ڈائریکٹر جنرل، این سی جی جی
Posted On:
08 MAR 2024 5:52PM by PIB Delhi
وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے اشتراک سے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے زیر اہتمام سری لنکا کے سرکاری ملازمین کے لیے دو ہفتے کا دوسرا صلاحیت سازی کا پروگرام 8 مارچ 2024 کو اختتام پذیر ہوا۔ مسوری اور نئی دہلی میں منعقدہ پروگرام میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، میونسپل سیکریٹری، ڈویژنل سیکریٹری، اسسٹنٹ ڈویژنل سیکریٹری، ڈپٹی کمشنروں، ڈپٹی لینڈ کمشنروں، صوبائی ڈائریکٹروں، اسسٹنٹ چیف سیکریٹری، صوبائی اسپورٹ ڈائریکٹر کے علاوہ 40 افسران نے شرکت کی۔ وزارت خارجہ کے آئی ٹی ای سی پروگرام کے تحت سری لنکا کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔
سری لنکا کے نوجوان سرکاری ملازمین کو شہریوں اور حکومت کو قریب لانے، اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی اور شہریوں کو ڈیجیٹل طور پر با اختیار بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ترغیب دی گئی۔ جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں حکمرانی کا بدلتا ہوا نمونہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، قیادت اور مواصلات، ڈیجیٹل انڈیا، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ایم)، سوامتو اسکیم، مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی، تمام اسکیموں کے لیے ہاؤسنگ، صحت کی دیکھ بھال میں ڈیجیٹل گورننس، مدرا یوجنا شامل ہیں۔ اندرا گاندھی نیشنل فارسٹ اکیڈمی، مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا، اور تاج محل جیسے مشہور اداروں کی فیلڈ وزٹ نے سیکھنے کے تجربے کو مزید تقویت بخشی، حکمرانی اور سماجی حرکیات کے بارے میں عملی بصیرت پیش کی۔
اختتامی اجلاس کی صدارت جناب وی سری نواس، ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) اور سکریٹری، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) حکومت ہند نے کی جنہوں نے مؤثر حکمرانی میں ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اداروں، تنظیموں کی تبدیلی اور مؤثر شفاف اور بدعنوانی سے پاک خدمات کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر روشنی ڈالی جس کے نتیجے میں شہری حکومت کے قریب آتے ہیں۔
ڈاکٹر اے پی سنگھ، کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر مکیش بھنڈاری، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر، جناب برجیش بشٹ، ٹریننگ اسسٹنٹ اور این سی جی جی کی صلاحیت سازی ٹیم نے صلاحیت سازی کے پورے پروگرام کی نگرانی کی۔ ایم ای اے کے ساتھ شراکت میں، این سی جی جی نے بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام، نیپال بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹیریا اور کمبوڈیا جیسے 17 ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔
**********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 5878
(Release ID: 2012843)
Visitor Counter : 78