وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈمان اور نکوبار کمان نے پہلے تمام خواتین پر  مبنی سمندری نگرانی مشن کو انجام دیا

Posted On: 08 MAR 2024 2:00PM by PIB Delhi

آئی این اے ایس 318 کی 40 ویں سالگرہ اور 8 مارچ 2024 کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انڈمان اور نکوبار کمان کی طرف سے ایک پہلا آل ویمن میری ٹائم سرویلنس مشن شروع کیا گیا۔ آئی این ایس اترکروش کے عملے میں لیفٹیننٹ کمانڈرشوبھانگی سوروپ ، لفٹننٹ کمانڈر دویا شرما  اور لفٹننٹ  ویشالی مشراشامل تھیں۔

اس موقع پر نیول ایئر آرم کے تمام شعبوں میں خواتین لڑاکوں نے اہم رول ادا کئے ، جس میں پرواز سے پہلے کی بریفنگ، موسمیاتی بریفنگ، میڈیکل چیک اپ اور ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) بریفنگ شامل تھی، یہ سارے کام خاتون  افسروں نے انجام دیئے۔ یہ سنگ میل تمام جنسوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے اور مسلح افواج کے اندر صنفی غیرجانبداری کو فروغ دینے کے سلسلے میں انڈمان اور نکوبار کمان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ مشن کی کامیاب تکمیل سے خواتین کی آزادانہ آپریشنل ٹاسک انجام دینے کی صلاحیت کی تصدیق ہوتی ہے، جو ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو اجاگر کرتی ہے۔

آئی این اے ایس 318 انڈمان اور نکوبار کمانڈ کا ایلیٹ نیول ایئر اسکواڈرن ہے، جو 8 مارچ 1984 کو اپنے کام کے بعد سے مسلسل نگرانی کا رول ادا کررہا ہے۔ اسکواڈرن نے اپنے سفر کا آغاز آئی لینڈر ہوائی جہاز کی شمولیت کے ساتھ کیا جس کی جگہ 1999 میں ڈورنیئر طیاروں نے لے لی  تھی۔ ڈورنیئر طیارہ جدید ترین میری ٹائم پیٹرول ریڈارز کا استعمال کرتے ہوئے طویل فاصلے تک میری ٹائم نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

 ش ح۔ا گ  - ج

UNO-5857

 


(Release ID: 2012780)
Read this release in: English , Hindi