نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
صنفی تنوع کو فروغ دینے میں اسرو دیگر اداروں کے لیے ایک موزوں مثال ہے : نائب صدرجمہوریہ
ہندوستان کی راکٹ ویمن نئی بلندیوں کو حاصل کرتے ہوئے ہمیں آسمان پر بلکہ اس سے بھی آگے لے جا رہی ہیں – نائب صدرجمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے اسرو کے سائنسدانوں کے ساتھ یوم خواتین منایا۔ انہوں نے کہا’’عورت ہمیشہ پیدائش سے ہی قائدانہ کردار میں ہوتی ہے"
اسرو ہندوستان کی عالمی امیج کو بہتر بنا رہا ہے۔ وکست بھارت 2047@ کی تکمیل میں خلائی تحقیق ایک اہم رول ادا کرے گی
نائب صدر جمہوریہ نے آج بنگلورو میں اسرو کے یو آر راؤ سیٹلائٹ سنٹر (یو آر ایس سی) میں سائنسی برادری کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
08 MAR 2024 3:22PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسرو کے صنفی تنوع اور فیصلہ سازی کے عمل میں شمولیت کے کلچر کی تعریف کی اور اسے دیگر تنظیموں کے لیے ایک بہترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان کی راکٹ ویمن ہمیں آسمان تک بلکہ اس سے بھی آگے پہنچانے کے لئے قیادت کررہی ہیں۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ خواتین نے صرف اپنے لئے ہی بلندیاں حاصل نہیں کی ہیں بلکہ وہ ہماری ترقی کو سابقہ مقرر کردہ معیارات سے آگے بڑھا رہی ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے آج بنگلورو میں اسرو کے یو آر راؤ سیٹلائٹ سینٹر (یو آر ایس سی) میں سائنسی برادری کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ اس موقع پر، انہوں نے اسرو کے سائنسدانوں کے ساتھ یوم خواتین بھی منایا اور زور دے کر کہا - "ایک عورت ہمیشہ پیدائش سے ہی قائدانہ کردار میں ہوتی ہے۔" ہندوستان کی خواتین سائنس دانوں کے "بے مثال جذبے اور خدمات" کی تعریف کرتے ہوئے، نائب صدر نے کہا کہ اسرو نے بین الاقوامی یوم خواتین 2024 کے موضوع :’’خواتین میں سرمایہ کاری کرو: ترقی کی رفتارتیز کرو ‘‘کی عملی مثال پیش کی ہے ۔
یہ بات قابل غور ہے کہ اس وقت اسرو میں سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں تقریباً 20فیصد خواتین ہیں اور 500 سے زیادہ خاتون ملازمین بندوبست اور انتظام کے شعبوں میں مختلف سطحوں پر قائدانہ رول ادا کر رہی ہیں،جن میں ایک مرکز کی قیادت کرنا بھی شامل ہے۔
بنگلورو میں "ہندوستان کی خلائی تحقیق کی صلاحیتوں کا مرکز" ہونے پر اسے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے اسرو فیملی کو ان کی ناقابل یقین صلاحیتوں اور عالمی سطح پر ہندوستان کی اختراع اور ٹکنالوجی کی ترقی کی تعریف کے عزم کے لیے مبارک باد پیش کی۔
چندریان-3 اور کئی غیر ملکی سیٹلائٹس کے لانچنگ سمیت اسرو کی متعدد کامیابیوں کی ستائش کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرو نے ہمارے لاکھوں شہریوں کے معیار زندگی کوبہتر بناتے ہوئے عالمی سطح پر ہماری سائنسی صلاحیتوں اور ٹکنالوجی کی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ اسرو کی کامیابی نے عوام کو تحریک دی ہے اور خلائی ٹیکنالوجی کو ہر گھر تک پہنچایا ہے، نائب صدر جمہوریہ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، قبل از وقت وارننگ اور پی ایم فصل بیمہ یوجنا اور پی ایم آواس یوجنا جیسے سرکاری پروگراموں میں اسرو کے تعاون کی تعریف کی۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خلا کی تلاش اور فائدہ اٹھانے والی ٹیکنالوجی وکست بھارت 2047@ کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، نائب صدر جمہوریہ ہند نے ہندوستان کی عالمی سفارت کاری اور سافٹ پاور کو بڑھانے میں ایک اہم ادارے اور ایک معاون کے طور پر ابھرنے کے لیے اسرو کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا ’’مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ 2047 میں بھارت نہ صرف ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا بلکہ ایک عالمی خلائی طاقت ہوگا" ۔
کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت، اسرو کے چیئرمین جناب سریدھرا پنیکر سومناتھ، یو آر راؤ سیٹلائٹ سینٹر کے ڈائریکٹر جناب ایم سنکرن، ، خلا کے محکمہ کی ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ سندھیا وینوگوپال اور بنگلورو اور دیگر مراکز کے اسرو کے سائنس دانوں نے( ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ) تقریب میں شرکت کی۔
یو آر راؤ سٹیلائٹ بنگلورو میں اسرو برادری سے نائب صدر جمہوریہ کےخطاب کا متن دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ش ح۔ا گ - ج
UNO-5869
(Release ID: 2012750)