وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پی ایف آر ڈی اے نے مالی شمولیت کی توسیع اور فن ٹیک کے توسط سے این پی ایس کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے ایپ کا آغاز کیا

Posted On: 07 MAR 2024 7:12PM by PIB Delhi

این پی ایس ڈھانچے میں، خصوصاً پوائنٹ آف پریزنس (پی او پی) کے طور پر اس کی فن ٹیک سے متعلق اداروں کی مصروفیات  کے توسط سے اختراع اور شمولیت کو فروغ دینے ، اور رسائی اور آسانیوں میں اضافہ کرنے کے لیے، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کے صدر نشین جناب دیپک موہانتی  نے آج نئی دہلی میں زیرودھا بروکنگ لمیٹڈ کی این پی ایس ویب – ایپ کا آغاز کیا۔ یہ ایپ سبسکرائبروں کی ایک بڑی تعداد تک این پی ایس کی بلارکاوٹ رسائی فراہم کرتی ہے۔

جناب موہانتی نے کہا کہ کمپاؤنڈنگ فوائد سے مستفید ہونے کے لیے کم عمری میں این پی ایس میں شامل ہونا بہتر ہے۔ این پی ایس کسی کی ملازمت کی حیثیت سے قطع نظر ریٹائرمنٹ بچت کھاتے کو تسلسل فراہم کرتی ہے اور یہ غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئیز) کے لیے دستیاب ہے۔ چونکہ نوجوان وسیع تر تکنیکی معلومات  رکھتے ہیں، لہٰذا زیرودھا بروکنگ لمیٹڈ کی سہولت این پی ایس تک رسائی میں توسیع کرے گی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5819


(Release ID: 2012350) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi