وزارات ثقافت
ساہتیہ اکادمی کا سالانہ فیسٹیول آف لیٹرز11 سے 16 مارچ 2024 تک منعقد ہوگا
گیارہ سو سے زائد ادیب اور اسکالرز شرکت کریں گے؛175 زبانوں کی نمائندگی کی جائے گی
اردو کے معروف ادیب اورنغمہ نگار گلزار، سنوتسر لیکچر دیں گے
Posted On:
07 MAR 2024 6:10PM by PIB Delhi
ساہتیہ اکادمی، نیشنل اکیڈمی آف لیٹرز، انڈیا، اس سال 70 سال مکمل کر رہاہے اور اس موقع کی یاد میں اکادمی کی طرف سے ہر سال منایا جانے والا ’ساہتیوتسو‘ اس بار دنیا کے سب سے بڑے ادبی میلے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری ڈاکٹر کے سری نواس راؤ نے بتایا کہ 190 سے زیادہ سیشنز میں 1100 سے زائدنامور ادیب اور اسکالر حصہ لے رہے ہیں اور اس میں ملک کی 175 سے زیادہ زبانوں کی نمائندگی بھی کی جائے گی۔
فیسٹیول آف لیٹرز، جس کا اہتمام 190 سے زیادہ سیشنوں میں کیا گیا ہے۔ اکادمی کی گزشتہ سال کی اہم سرگرمیوں کی نمائش کے ساتھ شروع ہوگا۔ فیسٹیول کی خاص بات، ساہتیہ اکادمی ایوارڈ2023 کی پریزنٹیشن تقریب ہوگی، جو 12مارچ کو شام 5:30 بجے کمانی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ ایوارڈ پیش کرنے کی تقریب کی مہمان خصوصی اوڈیا کی ممتاز مصنفہ پرتبھا رائے ہوں گی۔ 13 مارچ کو شام 6.30 بجے میگھ دوت اوپن تھیٹر میں معروف سنوتسر لیکچر اردو کے معروف ادیب اور نغمہ نگار گلزار دیں گے۔
11 مارچ کو ساہتیہ اکادمی کے فیلوز کو بھی نوازا جائے گا۔ کثیر لسانی شاعری اور مختصر کہانی پڑھنے جیسےمستقل پروگراموں کے علاوہ یووا ساہتی، اسمیتا، پورووتری، ہندوستان کے بھکتی ادب پر پینل ڈسکشنز، ہندوستان میں بچوں کا ادب، ہندوستان کا آئیڈیا، مادری زبانوں کی اہمیت، قبائلی شاعروں اور ادیبوں کی میٹنگ، مستقبل کے ناول، ثقافتی اظہار کے طور پر تھیٹر جیسی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ ہندوستان کا ثقافتی ورثہ، ہندوستانی زبانوں میں سائنس فکشن، اخلاقیات اور ادب، ہندوستانی زبانوں میں سوانح حیات، ادب اور سماجی تحریکیں، بیرون ملک ہندوستانی ادب جیسے مختلف موضوعات پر پینل ڈسکشن اور سمپوزیا بھی ہوں گے۔ اس بار کے قومی سمینار کا موضوع ہے - آزادی کے بعد کا ہندوستانی ادب۔ اس کے علاوہ آل انڈیا ڈفرنٹلی ایبلڈ رائٹرز میٹنگ، ایل جی بی ٹی کیو رائٹرز میٹنگ، میر تقی میر کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر ایک سیمینار، گوپی چند نارنگ پر ایک سمپوزیم جیسے اہم پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ بچوں کے لیے پینٹنگ مقابلے، ادبی کوئز اور بہت سے دوسرے مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں دہلی اور این سی آر سے 1000 سے زیادہ بچوں کی شرکت متوقع ہے۔ ثقافتی پروگراموں کے تحت راج شری واریر کا بھرتناٹیم، گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام ’کستوری‘، مہیشرم کی سنتوانی نغمے اور دیاپرکاش سنہا کے لکھے ہوئے ڈرامے ’سمراٹ اشوک‘ کی پیش کش بھی منعقد کی جائے گی۔ اس چھ روزہ فیسٹیول میں ہندی اور مختلف ہندوستانی زبانوں کے چند نامور ادیب اور اسکالر حصہ لے رہے ہیں – اس چھ روزہ فیسٹول میں ایس ایل بھیرپا، چندر شیکھر کامبر، پال زچریا، عابد سورتی، کے سچیدانندن، چترا مدگل، مریدولا گرگ، کے اینوک، ممنگ دائی، ایچ ایس شیو پرکاش، سچن کیتکر، نمیتا گوکھلے، کولا سائکیا، وائی ڈی تھونگچی، ملاشری لال، کپل کپور، اروندھتی سبرامنیم، رخشندہ جلیل، رانا نائر، ورشا داس، سدھا شیشیان، ادے نارائن سنگھ، ارون کھوپکر، شین کاف نظام وغیرہ شرکت کررہے ہیں۔
تین ریاستوں کے گورنر - عارف محمد خان (کیرالہ)،جناب بشوابھوسن ہری چندن (چھتیس گڑھ) اورجناب سی وی آنند بوس (مغربی بنگال )اس فیسٹول میں بھی شرکت کریں گے۔
************
ش ح۔ع ح۔ن ع
U. No.5804
(Release ID: 2012319)
Visitor Counter : 82