زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

2022-23 کے حتمی تخمینے اور باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کے 2023-24 کے پہلے پیشگی تخمینے

Posted On: 07 MAR 2024 3:45PM by PIB Delhi

محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر سرکاری ذرائع ایجنسیوں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مرتب کردہ مختلف باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کے 2022-23 کے حتمی تخمینے اور 2023-24 کے پہلے پیشگی تخمینے جاری کیے ہیں۔

کل باغبانی

2021-22
 

2022-23 (حتمی تخمینے )

2023- 2024 (پہلے پیشگی تخمینے)

رقبہ (ملین ہیکٹیر میں)

28.04

28.44

28.77

پیداوار ( ملین ٹن میں)

347.18

355.48

355.25

 

2022-23 کی جھلکیاں (حتمی تخمینے)

  • 2022-23 (حتمی تخمینے) میں ملک میں باغبانی کی پیداوار تقریباً 355.48 ملین ٹن ہونے کا اندازہ  ہے، جو 2021-22 کے مقابلے میں تقریباً 8.30 ملین ٹن (2.39فیصد) زیادہ ہے۔ 2022-23 (حتمی تخمینے) میں 2021-22 کے مقابلے میں 1.41فیصد  یا 0.40 ملین ہیکٹیر کے رقبے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
  • بنیادی طور پر سیب، کیلا، انگور، آم اور تربوز کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے 2022-23 (حتمی تخمینے) میں پھلوں کی پیداوار کا اندازہ  110.21 ملین ٹن ہے ۔
  • سبزیوں کی پیداوار 2021-22 میں 209.14 ملین ٹن سے بڑھ کر 2022-23 (حتمی تخمینے)میں 212.55 ملین ٹن ہو گئی ہے ۔ یہ بنیادی طور پر مرچوں (سبز)، پیاز، مولی، ٹیپیوکا (صابو  دانہ)اور ٹماٹر کے علاوہ تمام سبزیوں میں رجسٹرڈ اضافے کی وجہ سے ہے۔
  • پیاز: 2021-22 میں 316.87 لاکھ ٹن کے مقابلے 2022-23 (حتمی تخمینے) میں پیداوار 302.08 لاکھ ٹن رہنے کا اندازہ  ہے۔
  • آلو: 2021-22 کے لیے تخمینہ شدہ  561.76 لاکھ ٹن کے مقابلے   میں ، 2022-23 (حتمی تخمینے) میں پیداوار تقریباً 601.42 لاکھ ٹن ہونے کا اندازہ  لگایا گیا ہے۔
  • ٹماٹر: 2021-22 کے تخمینہ شدہ  206.94 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 2022-23 (حتمی تخمینہ) میں پیداوار تقریباً 204.25 لاکھ ٹن رہنے کا اندازہ ہے ۔

2023-24 کی جھلکیاں (پہلے پیشگی تخمینے)

  • 2023-24(پہلے پیشگی تخمینے)  میں ملک میں باغبانی کی پیداوار تقریباً 355.25 ملین ٹن ہونے کا اندا زہ ہے۔2022-23 (حتمی تخمینے)کے مقابلے میں 2023-24 (پہلے پیشگی تخمینے) میں 1.15فیصد  یا 3.27 لاکھ ہیکٹیر کے رقبے میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
  • پھلوں کی پیداوار 112.08 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے، جس کی بنیادی وجہ کیلے، چھوٹے سنترے  اور آم کی پیداوار میں اضافہ ہے۔
  • سبزیوں کی پیداوار تقریباً 209.39 ملین ٹن ہونے کا تصور کیا گیا ہے۔ گوبھی،پھول  گوبھی، کدو، ٹیپیوکا، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔
  • ٹماٹر: ٹماٹر کی پیداوار تقریباً 208.19 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے جو کہ پچھلے سال تقریباً 204.25 لاکھ ٹن تھی، جس میں 1.93فیصد  لاکھ ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔
  • پیاز: 2023-24 (پہلے پیشگی تخمینے )میں پیاز کی پیداوار تقریباً 254.73 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے جو گزشتہ سال تقریباً 302.08 لاکھ ٹن کے مقابلے میں  مہاراشٹرا میں 34.31 لاکھ ٹن، کرناٹک میں 9.95 لاکھ ٹن، آندھر پردیش میں3.54  لاکھ ٹن، اور راجستھان میں 3.12 لاکھ ٹن کی کمی کیی وجہ سے ہے۔
  • آلو: 2023-24 (پہلے پیشگی تخمینے)   میں آلو کی پیداوار تقریباً 589.94 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے جو پچھلے سال تقریباً 601.42 لاکھ ٹن تھی، جس کی وجہ مغربی بنگال میں پچھلے سال کے مقابلے میں کمی ہے۔

 

*****

U.No.5794

(ش ح –ا ک  - ر ب)        


(Release ID: 2012229) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi