نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے راجستھان حکومت ، یو این ڈی پی اور یو این کے ساتھ مل کرمستقل ترقیاتی مقاصد کو تیزی سے حاصل کرنے کے لئے قومی کانفرنس کی قیادت کی
نیتی –ریاست ورکشاپ سیریز کے حصے کے طورپرکانفرنس سے ایس ڈی جی کو مقامی شکل دی گئی اورمقامات کو نیلامی کے اختیارات دئے گئے
Posted On:
06 MAR 2024 9:37PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ نے جے پور میں چار اور پا نچ مارچ کو بھارت میں راجستھان سرکار اور تکنیکی شراکت دار یواین ڈی پی اور یواین کے ساتھ مل کر مستقل ترقیاتی مقاصد کو تیزی سے حاصل کرنے سے متعلق قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس دوروزہ کانفرنس میں 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نیز حکومت ہند کے سینئر افسران نے شرکت کی۔افتتاحی جلسے میں نیتی آیوگ کے نائب چئر مین جناب سمن بیری ، نیتی آیوگ کے ،صحت کے امور کے رکن ڈاکٹر وی کے پال ،راجستھان سرکار کے چیف سکریٹری جناب سدھاش پنت اوراقوام متحد ہ کے ریزیڈینٹ کوآرڈی نیٹر جناب شومبی شارپ نے بھی خطاب کیا۔
کانفرنس کے مقاصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ وہ مستقل ترقیاتی مقاصد ایس ڈی جی کو مقامی شکل دیں، ذیلی قومی سطح پر ایس ڈی کو ادارہ جاتی بنائے جانے پر اپنے اپنے تجربات کا تبادلہ کریں ،قومی اور ذیلی قوی سطح پر ایس ڈی جی سے متعلق مالی منظرنامے کی گنجائش معلوم کریں، 2030 کےایس ڈی جی ایجنڈے کے بیچ کے نکات پر پیش رفت میں تیزی لانے کا ایک طریق کاروضع کریں۔
ورکشاپ کے دوسرے دن ایس ڈی جی پر قریبی نظررکھنے ، ایس ڈی جی کو ادارہ جاتی شکل دئے جانے ، ایس ڈی جی کے لئے رقوم فراہم کرنے اور بھارت میں ایس ڈی جی کو مقامی شکل دینے سے حاصل تجربات سے متعلق تکنیکی اجلاس شامل ہیں۔
کانفرنس میں ایک دوسرے سے سیکھنے سکھانے اور معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے ایس ڈی جی سے متعلق ایک نمائش بھی شامل ہے۔اس سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم ہوا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ایس ڈی جی بوتھوں پر مقامی شکل دینے سے متعلق اپنی تکنیکی چیزوں کو نمایاں کریں ۔
نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب سمن بیری نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا ‘‘ یہ کانفرنس پورے ملک کے ، ایس ڈی جی سے متعلق سیکھنے سکھانے اور اچھے طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر نیتی کے رول کی مثال پیش کرتی ہے۔کام کاج میں تیزی لائے جانے کے اس لمحے کے طورپر ، مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہے کہ ایس ڈی جی کو ضلع بلاک اور مقامی سطح پر لانے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کتنی زیادہ اختراع سے کام لیا جارہا ہے۔’’ انہوں نے یہ بھی کہا ‘‘ یہ تقریب امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کے تئیں نیتی آیوگ کے پابند ہونے کی ایک مثال ہے۔ میں بھارت میں اپنے شراکت داروں ، اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی اور اقوام متحدہ کا بھی شکریہ اد ا کروں گا کہ انہوں نے ذیلی قومی سطح پر ایس ڈی جی کے لئے کی جانے والی اختراعی کوششوں میں مدد دی۔’’
ڈاکٹر وی کے پال نے اپنے افتتاحی خطبے میں رائے زنی کی ‘‘ ہمیں ایس ڈی جی پر ان تھک طریقے سے عمل کرنا چاہئے۔ اس کانفرنس سے ، مجھے یقین ہے کہ نہ صرف ان مقاصد پر توجہ مرکوز ہوگی ، جنہیں ابھی تک ترجیح نہیں دی گئی ،یا جو زیادہ متاثر کن ہیں بلکہ مشکل بھی ہیں۔’’
راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما نے معلومات کے تین پورٹلز یو این ڈی پی ‘‘ ایس ڈی جی نالج ہب ’’ ، راجستھان سرکار کا‘‘ نیوٹریشن سکیورٹی اینالیسس ڈیش بورڈ ’’، راجستھان سرکار کا‘‘ایس ڈی جی -2 (بھکمری ہرگز نہیں) ڈیش بورڈ ’’ کا افتتاح کیا۔ یہ افتتاح نیتی آیوگ کے نائب چیئر مین جناب سمن بیری اور نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال کی موجودگی میں کیا گیا۔
یواین ڈی پی ایس ڈی جی نالج ہب ایک ایسا پورٹل ہے ، جہاں اچھے طورطریقے ،ایس ڈی جی کو ظاہر کرنے والے فریم ورکس ، ایس ڈی جی سے متعلق بجٹ ، اور معلومات سے متعلق دیگر چیزیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے یکجا اور مہیا کی گئی ہیں۔
********
ش ح۔اس۔رم
U-5771
(Release ID: 2012117)
Visitor Counter : 117