بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے رنگ پلس ایکوا لمیٹڈ (آر پی اے ایل) کے ذریعے مینی پریسیژن پروڈکٹس لمیٹڈ (ایم پی پی ایل) میں 59.25 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 06 MAR 2024 6:33PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے رنگ پلس ایکوا لمیٹڈ (آر پی اے ایل) کے ذریعہ مینی پریسیژن پروڈکٹس لمیٹڈ (ایم پی پی ایل) میں دیگر معاملات کے ساتھ 59.25 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دی ہے۔

دیگر باتوں کے ساتھ مجوزہ امتزاج میں آر پی اے ایل کے ذریعے ایم پی پی ایل میں 59.25 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول، ریمنڈ لمیٹڈ (نئی کمپنی) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کے ذریعہ جے کے ٹیلابوٹ لمیٹڈ (جے کے ٹی ایل) میں جے کے فائلز اینڈ انجینیئرنگ لمیٹڈ (جے کے فائلز) کی پوری شیئر ہولڈنگ کے حصول، اور آر پی اے ایل، ایم پی پی ایل اور جے فائلز کے انجینئرنگ کاروبار کا نئی کمپنی میں انضمام کا تصور کیا گیا ہے۔

ریمنڈ لمیٹڈ (ریمنڈ) اور اس کے ذیلی ادارے ٹیکسٹائل، طرز زندگی کی مصنوعات، برانڈڈ ملبوسات، ہارڈ ویئر اور ٹول، بعض آٹوموٹیو پارٹس اور ریئل اسٹیٹ کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہیں۔ جے کے فائلز، ریمنڈ کی ایک مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، ہینڈ ٹولز، فائلز اور کٹنگ ٹولز کی تیاری، فروخت اور تقسیم اور پاور ٹولز اور پاور ٹول لوازمات کی درآمد اور آگے کی فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے۔ جے کے ٹی ایل، جے کے فائلز کی ذیلی کمپنی، جے کے فائلز کے ساتھ مل کر انجینئرنگ کے کاروبار میں مصروف ہے۔ آر پی اے ایل، جے کے فائلز کی ذیلی کمپنی، رنگ گیئر، فلیکس پلیٹوں، اور واٹر پمپ بیرنگ کی تیاری اور برآمد کے کاروبار میں مصروف ہے۔

ایم پی پی ایل مختلف صنعتوں کے لیے درست مصنوعات کی تیاری میں مصروف ہے اور اپنے صارفین کی ڈیزائن کی ضروریات کی بنیاد پر مصنوعات تیار کرتا ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر بعد میں آئے گا۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 5759


(Release ID: 2012064) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi