وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی نے، مالیاتی قانون- 2023 کے تحت،  ٹرسٹ / ادارے کی طرف سے کسی دوسرے ٹرسٹ / ادارے کو آمدنی کے اطلاق کے مقاصد کے لیے دیے گئے عطیات سے متعلق دفعات کو واضح کیا ہے


آمدنی ٹیکس قانون-1961 کی 12اے اے یا 12اے بی کے تحت اندراج شدہ کوئی بھی ٹرسٹ یا ادارہ مستثنیٰ ہے،جو بعض شرائط کی تکمیل کے ساتھ مشروط ہے

Posted On: 06 MAR 2024 4:50PM by PIB Delhi

کسی بھی فنڈ یا ادارے یا ٹرسٹ یا کسی یونیورسٹی یا دوسرے تعلیمی ادارے یا کسی اسپتال یا دیگر طبی ادارے کی آمدنی،جس کا حوالہ آمدنی ٹیکس قانون- 1961 ('ایکٹ') کے دفعہ 10 (23سی) کی مخصوص ذیلی شقوں میں دیا گیا ہے ،یاقانون کی دفعہ 12اے اے /12اے بی کے تحت اندراج شدہ کوئی بھی ٹرسٹ یا ادارہ مستثنیٰ ہے،جو قانون کی مختلف شقوں  کے تحت مخصوص شرائط کی تکمیل کے ساتھ مشروط ہے۔

مالیاتی قانون- 2023 کے مطابق، ٹرسٹ / ادارے (کارپس کے علاوہ) کی طرف سے دیے گئے عطیات کو، خیراتی یا مذہبی مقاصد کے لیے صرف 85 فیصد عطیات کی حد تک ہی سمجھا جائے گا۔

براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی  بورڈ  (سی بی ڈی ٹی) کی طرف سے نمائندگی موصول ہوئی ہے،  جس میں  ان خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ آیا دوسرے ٹرسٹ/ادارے کے لئے باقی 15فیصد عطیہ قابل ٹیکس ہو گا یا 15فیصد  جمع کرنے کا اہل ہو گا، کیونکہ فنڈز دستیاب نہیں ہوں گے، جنہیں پہلے ہی تقسیم کیا جاچکا ہوگا۔

سی بی ڈی ٹی نے اوپر اٹھائے گئے مسائل کے حوالے سے معاملے کی جانچ کی ہے۔ ایف نمبر 370142/5/2024- ٹی پی ایل  بتاریخ 6  مارچ 2024 میں سرکلر نمبر 3 کے ذریعے، آج جاری کئے گئے اس معاملے کو واضح طور پر سمجھنے کے لیے،  تفصیل بیان کرنے والی مثالوں سے واضح کیا گیا ہے۔ مذکورہ سرکلر ،سرکلر-3-2024 پی ڈی ایف (.incometaxindia.gov.in) پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع - ق ر)

U-5750



(Release ID: 2011952) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi