کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے کی اسکیم پر مشاورت کے لیے آر ایف پی کا مسودہ جاری کیا
Posted On:
06 MAR 2024 2:38PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے بھارت میں کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے کے پلانٹس کے قیام میں دلچسپی رکھنے والی سرکاری کمپنیوں اور نجی سرمایہ کاروں سے رائے طلب کرنے کے لیے تجاویز کی درخواست(آر ایف پیز) کے تین مسودہ جاری کرکے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام کابینہ کی جانب سے مالی امداد کی اسکیم کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کوئلہ گیسی فیکیشن پروجیکٹوں کی ترغیب کے لیے 8500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جنہیں تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
تجاویز کی درخواستوں کا مسودہ(آر ایف پیز) تینوں زمروں میں سے ہر ایک کے لیے الگ سے جاری کیا گیا ہے۔
زمرہ I – سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کو تین پروجیکٹوں میں اندراج کے لئے 4,050 کروڑ روپےمختص کرتا ہے جس میں 1350 کروڑ روپے یا کیپٹل اخراجات کا 15فی صد ،جو بھی کم ہو، یکمشت دیا جائے گا۔
زمرہ II میں، پرائیویٹ سیکٹر اور سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں دونوں کے لئے 3,850 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں ہر پروجیکٹ کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے یا کیپٹل اخراجات کا 15 فیصد فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس زمرے میں کم از کم ایک پروجیکٹ کے لئے محصول کے نیلامی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
- III میں ڈیماسٹریشن پروجیکٹوں اور چھوٹے پیمانے کے گیسی فکیشن پلانٹس کے لیے 600 کروڑ روپے شامل ہیں جس میں100 کروڑ روپے کے کم از کم کیپیکس اور 1500 این ایم 3/آور سین گیس والی اکائیوں کے لئے یکمشت 100 کروڑ روپے یا کیپٹل اخراجات کا 15 فی صد فراہم کیا جائے گا۔
وزارت نے 20 مارچ 2024 تک فیڈ بیک کی مدعو کرتے ہوئے تین تجاویز کے لئے درخواست(آر ایف پیز) کے ذریعےفریقین کی شمولیت کا آغاز کیا ہے۔ تمام فریقین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ای میل پر اپنی رائے فراہم کریں: hitlar.singh[at]nic[dot]in۔ یہ اقدام مارچ 2024 میں آر ایف پیز کو حتمی شکل دینے کے ارادے کے ساتھ کوئلہ گیسی فیکیشن کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت کی لگن کی نشاندہی کرتا ہے۔
*****
ش ح۔ و۔ ج
uno-5741
(Release ID: 2011930)
Visitor Counter : 81