ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے پروجیکٹ اوڈی سرو کا آغاز کیا۔
یہ پروجیکٹ نوجوانوں کو بااختیار بنائے گا، انہیں مزید روزگار کے قابل بنائے گا اور ان کی خواہشات کو پورا کرے گا - جناب دھرمیندر پردھان
اڈیشہ میں 1100 طلباء کو پہلے ہی پروجیکٹ اوڈی سرو کے تحت تربیت دی جا چکی ہے – جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
01 MAR 2024 6:28PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج سمبل پور میں اوڈیشہ کے نوجوان گریجویٹس کو مالیاتی خدمات کے شعبے میں روزگار کے مواقع کے لیے تیار کرنے کے لیے پروجیکٹ اوڈی سرو کا آغاز کیا۔
اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ پروجیکٹ اوڈی سرو ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنائے گا، انہیں مزید روزگار کے قابل بنائے گا اور ان کی خواہشات کو پورا کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح قومی تعلیمی پالیسی 2020تعلیم اور ہنر مندی کے درمیان فرق کو کم کر رہی ہےاور مزید ہم آہنگی پیدا کرنے کے علاوہ طلباء کو تعلیم سے متعلق معلومات کے ساتھ ساتھ ملازمت کے لیےتیار ہنر مندی حاصل کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اوڈیشہ میں 1100 طلباء کو پروجیکٹ او ڈی سرو کے تحت پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہے اور ان میں سے چند طلباء کو آج ملازمت کی پیشکش بھی ملی ہے۔ انہوں نے ان تمام امیدواروں کو مبارکباد دی جنہیں آج ملازمت پررکھا گیا ہے۔ جناب پردھان نے ہندوستان کے نوجوانوں کے مستقبل اور صنعت کو تیار کرنے کے تصور کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ او ڈی سرو صنعت – اکیڈمی کے اشتراک کی بہترین مثال ہے۔
جناب پردھان نے یہ بھی بتایا کہ 100 گھنٹے کا تربیتی پروگرام اوڈیشہ کے نوجوانوں کو بینکنگ، مالیات اور انشورنس صنعتوں میں درکار اہم ہنرمندیوں سے آراستہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام قابلیت کو فروغ دے گا، اوڈیشہ کی یووا شکتی کی ملازمت میں اضافہ کرے گا اور مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت تیار کرے گا۔
بجاج فنسرو کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سنجیو بجاج نے کہا کہ نوجوانوں کی ہنر مندی اور روزگارآبادی کے تنوع کےفائدے کو تقویت بخشے گااور یہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کی کلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ہنر مندی بجاج فنسر کے سماجی اثرات کے اقدامات کا لازمی جزو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سی پی بی ایف آئی پروگرام مالیاتی خدمات کے شعبے میں ٹیلنٹ کے خلا کو پر کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور کس طرح استفادہ کنندگان کی خاندانی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جب شرکاء اپنے سرٹیفیکیشن کے بعد روزگار حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ایس ڈی سی کے ساتھ ان کی شراکت داری سے ہندوستان بھر کے کالجوں میں سی پی بی ایف آئی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ جناب بجاج نے کہا کہ پروجیکٹ اوڈیسرو کا آغاز اہم ہے کیونکہ اوڈیشہ حال ہی میں اعلان کردہ 100 کیوب پہل کے ذریعے انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپس کے لیے ایک مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔
ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) اور بجاج فنسرو لمیٹڈ کے زیراہتمام نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اڈیشہ کے سنبل پور میں آج گنگادھر مہر یونیورسٹی (جی ایم یو) میں اپنے پہلے ہنر مندی کے فروغ کی پہل - پروجیکٹ اوڈیسر کی نقاب کشائی کی۔ پروجیکٹ اوڈیسرو اسکل ڈیولپمنٹ کا افتتاحی اقدام ہے، جس کا اعلان دسمبر 2023 میں جناب دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں این ایس ڈی سی اور بجام فنسرو کے ذریعے کیا گیا تھا۔
یہ پروجیکٹ بینکنگ، مالیات اور انشورنس پروگرام کے لئے بجاج فنسرو کے سرٹیفکیٹ کے ذریعہ گریجویٹس کو خصوصاََ پہلی نسل کے گریجویٹس کو معلومات اور ہنر مندی فراہم کرے گا۔ یہ ایک 100 گھنٹے کا جامع تربیتی پروگرام ہے جو ٹائر-II اور ٹائرIII شہروں کے نوجوانوں کو مالیاتی خدمات کے شعبوں میں ملازمت کے لئے تیار کرتا ہے۔ پروجیکٹ اوڈی سرو کے شروع ہونے سے اوڈیشہ میں ہنرمندی کے فروغ کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کی امید ہے۔
پروجیکٹ اوڈیسرو 11 شہروں اور 10 اضلاع بشمول سمبل پور، ڈھینکنال، انگول، کٹک، کھودھا، بالاسور اور پوری میں اوڈیشہ کے 60 کالجوں میں سی پی بی ایف آئی پروگرام شروع کرنے کا تصورپیش کرتا ہے۔ جن کالجوں کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں بھوبن ویمن ڈگری کالج، مٹھاکراگولا ڈگری کالج، سمبل پور یونیورسٹی اور ایس سی ایس کالج شامل ہیں۔ اس میں سے، سی پی بی ایف آئی پہلے ہی 30 کالجوں میں شروع کیا جا چکا ہے، جس میں 1100 طلباء کا داخلہ ہو رہا ہے اور دو ماہ کے مختصر عرصے میں 25,000 گھنٹے کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
این ایس ڈی سی اور بجاج فن سروکے ساتھ شراکت داری کے تحت سی پی بی ایف آئی پروگرام کو ہندوستان بھر کی 22 ریاستوں میں متعارف کرائے گا، جس میں 400 کالجوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ شراکت داری کا مقصد ابتدائی طور پر سی پی بی ایف آئی پروگرام کے ذریعے 20,000 امیدواروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ 100 گھنٹے کا پروگرام صنعت کے ماہرین، تربیتی شراکت داروں، تعلیمی اداروں اور نفسیاتی صحت کے اداروں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ پروگرام کا نصاب، مالیات، فنانس، بینکنگ، اور انشورنس کے ہمیشہ بدلتے ہوئے منظر نامے کے مطابق ڈھالتا ہے اور جدید ترین صنعتی رجحانات، تکنیکی ترقیات، اور بہترین طریقوں کو شامل کرتا ہے۔این ایس ڈی سی کے ساتھ شراکت کو اسکل انڈیا ڈجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) پر بلند کیا جائے گا جو کہ حکومت کے زیرقیادت تمام ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ اقدامات کے لیے ایک جامع معلوماتی گیٹ وے ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ طلباء نہ صرف تعلیمی لحاظ سے لیس ہیں بلکہ مالیاتی شعبے میں بھی بہترین ہیں۔
مزید برآں، یہ پروگرام بینکوں اور دیگر مالیاتی شراکتداروں، مالیاتی اداروں، اور انشورنس کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ طلباء کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں اور انٹرنشپ تک رسائی، ملازمت کے دوران تربیت، اور صنعت کے بہترین طریقوں کی پہلی جھلک فراہم کی جا سکے۔
نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے بارے میں
نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) ملک میں مہارت کے ماحولیاتی نظام کا اصل معمار ہے۔ یہ ایک منفرد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) انٹرپرائز ہے جو حکومت ہند کی وزارت برائے ہنر مندی اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای ) کے تحت کام کرتا ہے۔این ایس ڈی سی کا قیام پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کے لیے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو متحرک کرنے اور ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہنر مندانہ پیشہ ورانہ تربیتی اقدامات کی تعمیر کے لیے اسکل انڈیا مشن کا اسٹریٹجک نفاذ اور نالج پارٹنر بننے کے لیے کیا گیا تھا۔ این ایس ڈی سی ایسے کاروباری اداروں، اسٹارٹ اپس، کمپنیوں، اور تنظیموں کو مدد فراہم کرتا ہے جو ممکنہ افرادی قوت کو مستقبل کی ہنر مندی میں مواقع کی دنیا کی پیشکش کر کے اثر پیدا کر رہے ہیں۔ یہ تنظیم اہل اداروں کو مالی امداد، امیدواروں کو رعایتی قرضوں کے ساتھ دیگر اختراعی مالیاتی مصنوعات کے ساتھ اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی پیشکش کے ذریعے ہنر مندی میں نجی شعبے کے اقدامات کو بڑھانے، معاونت کرنے اور مربوط کرنے کے لیے مناسب ماڈل تیار کرتی ہے۔
********
ش ح۔ح ا۔رم
U-5733
(Release ID: 2011861)
Visitor Counter : 73