وزارت دفاع
ایئر مارشل وبھاس پانڈے ایئراوفیسر کمانڈنگ ان چیف مینٹیننس کمانڈ کا دورہ
Posted On:
05 MAR 2024 8:17PM by PIB Delhi
ایئر مارشل وبھاس پانڈے، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف مینٹیننس کمانڈ نے 5 مارچ 2024 کو ایئر فورس اسٹیشن تغلق آباد کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ ایئر فورس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشن (ریجنل) کی صدر محترمہ روچیرا پانڈے بھی تھیں۔ ان کا استقبال ایئر کموڈور رشی سیٹھ، ایئر آفیسر کمانڈنگ، ایئر فورس اسٹیشن تغلق آباد اور محترمہ انجلی آنند سیٹھ نے کیا۔
ائیر مارشل نے ڈیف ٹیک ایکسپو 2024 کو سراہا جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ڈپو کے مقامی منصوبوں کی نمائش بھی کی گئی۔ اس تقریب کا مقصد مختلف منصوبوں میں نجی شراکت داروں کی شرکت کے ساتھ ڈپو کی طرف سے مقامی بنانے کے شعبے میں کامیابیوں کو ظاہر کرنا تھا۔ انہوں نے اختراع کے ذریعے صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آتم نر بھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے لیے بنیاد کی کوششوں کی قدر کی۔ ائیر مارشل نے ڈپو ہسٹوریکل سیل کا بھی دورہ کیا اور اس کی طویل اور شاندار تاریخ کے سنگ میلوں کو بیان کیا۔
اسٹیشن کے عملے کے ساتھ بات چیت کے دوران، ایئراوفیسر کمانڈنگ ان چیف نے درآمدات پر انحصار کم کرنے، گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور خود انحصاری کی ضرورت پر زور دیا۔ ائیر مارشل نے ڈپو کے فضائی جنگجوؤں کو نصیحت کی کہ وہ بھارتی فضائیہ کی آپریشن کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے گھریلو حل تیار کرنے کے لیے جدت طرازی اور بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے آپریشنل یونٹس کی مدد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپو کے تمام اہلکاروں کی شمولیت، جوش اور توجہ مرکوز کرنے کی مزید تعریف کی۔
*********
ش ح ۔ا م۔م ص۔
U:5714
(Release ID: 2011756)
Visitor Counter : 85