وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی نے کچھ ٹرسٹوں/ اداروں کو 31 مارچ 2024 یا اس سے پہلے قابل اطلاق فارم نمبر 10B/10BB میں آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کی اجازت دی

Posted On: 05 MAR 2024 7:20PM by PIB Delhi

کسی بھی فنڈ یا ادارے یا ٹرسٹ یا کسی یونیورسٹی یا دوسرے تعلیمی ادارے یا کسی ہسپتال یا دوسرے طبی ادارے کی آمدنی جس کا حوالہ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 (’ایکٹ‘) کے سیکشن 10 (23C) کی مخصوص ذیلی شقوں میں دیا گیا ہے یا ایکٹ کے سیکشن 12AA/12AB کے تحت رجسٹرڈ کوئی بھی ٹرسٹ یا ادارہ مستثنیٰ ہے، جو کہ ایکٹ کے مختلف سیکشن کے تحت مخصوص شرائط کی تکمیل کے ساتھ مشروط ہے۔

استثنیٰ کا دعویٰ کرنے کے اہل ہونے کے لیے ٹرسٹ یا ادارے کی طرف سے جو شرائط پوری کرنا ضروری ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ اسے اپنے کھاتوں کا آڈٹ کروانا اور مقررہ تاریخ سے پہلے فارم نمبر 10B/10BB میں آڈٹ رپورٹ پیش کرنا ضروری ہے۔

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی تی) کے علم میں آیا ہے کہ متعدد معاملات میں ٹرسٹوں / اداروں نے فارم نمبر 10B میں آڈٹ رپورٹ پیش کی ہے، جب کہ مالی سال 2023-24 کے لیے فارم نمبر 10BB کو پیش کرنا ضروری تھا۔ اسی طرح، بہت سے معاملات میں ٹرسٹوں/ اداروں نے فارم نمبر 10BB میں آڈٹ رپورٹ پیش کی ہے، جہاں مالی سال 2023-24 کے لیے فارم نمبر 10B دینا ضروری تھا۔

یہ کہا گیا ہے کہ، آڈٹ رپورٹ کو مقررہ فارم میں پیش نہ کرنے کے نتیجے میں ایسے معاملات میں استثنیٰ سے انکار کر دیا جائے گا، کیونکہ یہ ان شرائط میں سے ایک ہے جن کا استثنیٰ کے دعوے کے لیے پورا ہونا ضروری ہے۔ اس وجہ سے استثنیٰ سے انکار کے نتیجے میں ٹیکس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔

فائل نمبر 370142/6/2024-TPL مورخہ 05.03.2024 میں سرکلر نمبر 2/2024 جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ سرکلر www.incometaxindia.gov.in پر دستیاب ہے۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 5711



(Release ID: 2011746) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi