نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول- 2024 کے فائنل آج سے شروع ہو رہے ہیں
کُل29 ریاستی سطح کے فاتح ،پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے لیے مقابلے میں ہیں
لوک سبھا کےاسپیکر جناب اوم برلا اور جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ، 6 مارچ 2024 کو اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
05 MAR 2024 5:56PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے ،آج پارلیمنٹ میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول -2024 کے فائنل کے افتتاح کا اہتمام کیا۔ 6 مارچ 2024 کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال، نئی دہلی میں اختتامی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
اختتامی تقریب میں لوک سبھا کےاسپیکر جناب اوم برلا اور کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر شرکت کریں گے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، نوجوانوں کے امور کی سکریٹری محترمہ میتا راجیولوچن نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے ،جس کی قیادت ہمیشہ نوجوانوں نے کی ہے اور اس ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی نوجوان، تمام شعبوں میں سب سے آگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم وائی بھارت پلیٹ فارم کے آغاز کے صرف تین ماہ کے اندر، تقریباً 1.5 کروڑ نوجوانوں نے اس پر اندراج کرایا ہے۔
اس سال نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا موضوع ہے ‘نوجوانوں کی آواز : ملک کی تبدیلی کے لئے مصروف اور بااختیار ۔
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول -2024 کا انعقاد، 9 فروری 2024 سے 6 مارچ 2024 تک ملک بھر میں کیا گیا ہے۔ یہ یوتھ پارلیمنٹ،تین سطحوں پر منعقد کی گئی ہے، جس میں ملک کے 785 اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد، 9 فروری 2024 سے 14 فروری 2024 تک کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ-2024 کے فاتحین نے 19 سے 24 فروری 2024 تک، ریاستی یوتھ پارلیمنٹ میں حصہ لیا۔
مورخہ 5 اور 6 مارچ 2024 کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں منعقد ہونے والے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ-2024 کے فائنل کے لیے، ستاسی (87) ریاستی سطح کے فاتحین نئی دہلی میں جمع ہوں گے۔ ستر ریاستی فاتحین (پہلا دوسرے اور تیسرے انعام یافتہ) نیشنل یوتھ پارلیمنٹ میں شرکت کریں گے، جن میں سے 29 (ہر ایس وائی پی کے اول پوزیشن ہولڈرز) دیے گئے موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔ باقی 58،نیشنل یوتھ پارلیمنٹ میں سامعین کے طور پر شرکت کریں گے۔
پس منظر:
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی ایس کے) اور نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے ذریعے، یوتھ پارلیمنٹ کا اہتمام کر رہی ہے،یعنی ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ، اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ اور نیشنل یوتھ پارلیمنٹ۔ ان یوتھ پارلیمنٹس کا مقصد ،جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا ہے۔ نظم و ضبط کی صحت مند عادات، دوسروں کے نقطہ نظر کو برداشت کرنے اور نوجوانوں کو پارلیمنٹ کے طورطریقوں اور طریقہ کار کے بارے میں جاننے کے قابل بنانا ہے۔ یوتھ پارلیمنٹس ایک فعال شہری کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کی شمولیت اور شرکت کو فروغ دینے میں بھی مدد کرتی ہیں۔ یہ نوجوانوں میں قائدانہ خوبیوں کو فروغ دیتا ہے اور انہیں اپنی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے اور اس عمل میں، قوم کی تعمیر میں اپنی حصہ رسدی کرنےکے قابل بناتا ہے۔
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول ( این وائی پی ایف)، وزیر اعظم کے 31 دسمبر 2017 کو اپنے من کی بات خطاب میں دیے گئے خیال پر مبنی ہے۔ وزیر اعظم کے خیال سے تحریک لیتے ہوئے، پہلا نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول ( این وائی پی ایف- 2019) 12 جنوری سے 27 فروری 2019 تک ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر منعقد کیا گیا جبکہ دوسرا نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول- 2021، مورخہ 23 دسمبر 2020 سے 12 جنوری 2021 تک ورچوئل موڈ کے ذریعے ضلع، ریاستی سطح پر اور شخصی طور پر قومی سطح پر 11-12 جنوری 2021کو نئی دہلی کے سنٹرل ہال آف پارلیمنٹ میں منعقد کیا گیا۔ 12 جنوری 2021 کو اختتامی تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے ورچوئل موڈ کے ذریعے لوک سبھا کے اسپیکر اور ایم او وائی اے ایس کے وزیر (آزادانہ چارج) نیز وزیر تعلیم کی موجودگی میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اور ملک کے نوجوانوں سے خطاب کیا۔
تیسرا قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول- 2022 ، مورخہ 14 سے 27 فروری 2022 تک ضلع اور ریاستی سطح پر ورچوئل موڈ کے ذریعے اور قومی سطح پر 10 اور 11 مارچ 2022 کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال، نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔
چوتھا قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2022-2023، مورخہ 25 سے 29 جنوری 2023 اور 3 سے 7 فروری 2023 کو، ورچوئل موڈ کے ذریعے ضلع اور ریاستی سطح پر اور شخصی طور پر قومی سطح پر ،یکم تا 2 مارچ 2023 کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال، نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-5702
(Release ID: 2011703)
Visitor Counter : 88