پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری جناب  وویک بھاردواج نے آج  جھارکھنڈ کے رانچی میں ،  پی ای ایس اے کو مستحکم کرنے سے متعلق دوسری دو روزہ علاقائی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب  کیا

Posted On: 05 MAR 2024 5:07PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت میں سکریٹری جناب  وویک بھاردواج نے آج جھارکھنڈ کے رانچی میں پی ای ایس اے کو مستحکم کرنے سے متعلق دوسری دو روزہ علاقائی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا ۔  اپنے خطاب میں سکریٹری جناب  وویک بھاردواج نے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پی ایم  –  جن مان یوجنا جیسی اسکیموں کے نفاذ کو ترجیح دینے کے حکومت کے عزم پر زور دیا ۔  انہوں نے تمام اہل مستفیدین کو سرکاری اسکیموں کے فوائد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔  جناب  بھاردواج نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم کے متاثر کن الفاظ ’’یہی وقت ہے ،  صحیح وقت ہے‘‘  کو  اپنائیں اور انہیں پی ای ایس اے کے نفاذ کے لیے ٹھوس اقدامات میں تبدیل  کریں ۔

 

 

دو روزہ پی ای ایس اے کانفرنس میں  پیش کی گئی تجاویز پر غور کرتے ہوئے ،  جناب  وویک بھاردواج نے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عملی حل اور حساسیت کی ضرورت پر زور دیا ۔  انہوں نے پی ای ایس اے کے موثر نفاذ کے لیے مختلف محکموں اور  متعلقہ فریقوں کے درمیان باقاعدہ رابطے اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔  جناب  بھاردواج نے پی ای ایس اے کے ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کے لیے سیاسی قیادت کی موجودگی میں پی ای ایس اے پر قومی کانفرنس کے منصوبوں کا اعلان کیا ۔  جناب  وویک بھاردواج نے پنچایتوں (شیڈولڈ ایریاز میں توسیع) ایکٹ (پی ای ایس اے) کی دفعات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے اور مستحکم کرنے کی  ضرورت کو دہرایا ۔

سکریٹری جناب  بھاردواج نے رفتار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  تمام شرکاء   سے کہا کہ وہ پی ای ایس اے ایکٹ کو نافذ کرنے کے لیے ایک  متعین حکمت عملی کے ساتھ کام کو آگے بڑھائیں ۔  گرام سبھا کے اہم کردار اور گرام سبھا کے اجلاسوں میں عوام کی شرکت کا اعتراف کرتے ہوئے ،  انہوں نے کمیونٹی کی سطح پر اجتماعی مضبوط ارادے کی ضرورت پر زور دیا اور قبائلی برادریوں کو حقیقی طور پر بااختیار بنانے کے لیے بہترین طریقوں سے سیکھنے کی حوصلہ افزائی کی ۔  مرکزی سکریٹری نے ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے وسائل کے مناسب استعمال   شمولیت کے جذبے اور معاشرے میں کسی کو  محروم نہ رہنے دینے پر زور دیا  ۔  پی ای ایس اے ایکٹ کی تعمیل کو یقینی بنانے میں سول سوسائٹی کی تنظیموں اور غیر سرکاری تنظیموں کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے عمل پر زور دیا  ۔

کانفرنس کے دوسرے دن ہونے والی بات چیت کے دوران   پنچایتی راج کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار ،  جھارکھنڈ حکومت میں پنچایتی راج محکمے  کے  ایڈیشنل چیف سکریٹری  ،  ڈاکٹر راجیو ارون ایکا ؛  پنچایتی راج وزارت  کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ  ممتا ورما ،  جھارکھنڈ حکومت میں پنچایتی راج محکمے کی ڈائریکٹر محترمہ نیشا اوراؤں بھی موجود تھیں ۔

 

 

شرکاء کے درمیان معلومات کی ساجھیداری میں سہولت پیدا کرنے اور پی ای ایس اے کے  مقاصد کے حصول کی خاطر عہد کو پختہ کرنے میں مدد کےلیے علاقائی کانفرنس کے اختتامی دن  (i) پی ای ایس اے  کے نفاذ کو مستحکم کرنے میں غیر سرکاری فریقین کے رول اور (ii)    پی ای ایس اے کے علاقوں میں جنگلات کے حقوق کے قانون کے نفاذ پر تبادلۂ خیال کیا گیا  ۔   پی ای ایس اے کے نفاذ کے مختلف پہلوؤں پر بصیرت افروز پیشکشوں نے قابل قدر اور قابل عمل سفارشات پیش کیں ۔  مختلف خطوں سے کیس اسٹڈیز اور کامیابی کی کہانیوں نے اپنی کوششوں کو بڑھانے کے خواہاں شرکاء کے لیے تحریک اور رہنمائی فراہم کی ۔

پنچایتی راج کی وزارت کی طرف سے منعقدہ کانفرنس پنچایتوں کے ضابطے (شیڈولڈ ایریاز میں توسیع) ایکٹ ،  1996 ،  جسے پی ای ایس اے ایکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ،  کو مضبوط بنانے اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اختتام پذیر ہوا ۔ 5 – 4  مارچ 2024 کو منعقد ہونے والی علاقائی کانفرنس نے پی ای ایس اے کے کامیاب نفاذ کی طرف اہم پیش رفت حاصل کی اور تمام شرکاء کی فعال شرکت اور بصیرت انگیز شراکت کے ساتھ اپنے مقاصد کو حاصل کیا ،  جس سے پی ای ایس اے ایکٹ کے نفاذ میں مزید پیش رفت کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔  شرکاء نے اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں نچلی سطح پر مثبت تبدیلیوں کی توقع کرتے ہوئے جوش اور امید کے ساتھ اختتامی اجلاس کو الودع کہا ۔  

رانچی کی  علاقائی کانفرنس پی ای ایس اے کے کامیاب    اور موثر نفاذ کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک پختہ عزم  کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی  ۔  

 

************

(ش ح    ۔    و ا  ۔    ت ح )

U No. 5698


(Release ID: 2011700) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi