امور داخلہ کی وزارت

مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ کی لیہہ کی اپیکس باڈی (اے بی ایل ) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس(کے ڈی اے ) نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کی


وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں حکومت ہند  مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ کو ضروری آئینی تحفظات فراہم کرنے کے تئیں عہدبستہ ہے

مرکزی وزیرداخلہ نے یقین دلایاکہ لداخ سے متعلق اعلیٰ بااختیارکمیٹی جو اے بی ایل اورکے ڈی اے کی مانگوں پرغورکرنے کے لئے تشکیل دی گئی ہے ، طریقہ کارپرتبادلہ خیال کررہی ہے تاکہ اس طرح کے آئینی تحفظات فراہم کئے جاسکیں

اعلیٰ بااختیارکمیٹی کو اس طرح کے ان امورپرمصروف عمل رہنا چاہیئے جن میں  خطے کے منفرد کلچر ، زبان کے تحفظ ،زمین اور روزگارکے تحفظ ، سب کی شمولیت والی ترقی اورروزگارپیداکرنے ، ایل اے ایچ ڈی سیز کو بااختیاربنانا اورمثبت نتائج کے لئے آئینی تحفظات  کی جانچ کرنے کے اقدامات شامل ہیں

Posted On: 04 MAR 2024 9:31PM by PIB Delhi

مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ کی لیہہ کی اپیکس باڈی (اے بی ایل ) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس(کے ڈی اے ) کے ایک چھ رکنی وفد نے  آج نئی دہلی میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔

مرکزی وزیرداخلہ نے وفد کو یقین دلایاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں حکومت ہند  مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ کو ضروری آئینی تحفظات فراہم کرنے کے تئیں عہدبستہ ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ نے  یہ بھی یقین دلایاکہ لداخ سے متعلق اعلیٰ بااختیارکمیٹی جو اے بی ایل اورکے ڈی اے کی مانگوں پرغورکرنے کے لئے تشکیل دی گئی ہے ،  مختلف طریقہ کارپرتبادلہ خیال کررہی ہے تاکہ اس طرح کے آئینی تحفظات فراہم کئے جاسکیں۔

مرکزی وزیرداخلہ نے اس بات کا اظہارکیا کہ اعلیٰ بااختیارکمیٹی کے ذریعہ قائم کئے گئے مشاورتی میکینزم کو جاری رکھناچاہیئے تاکہ اعلیٰ بااختیارکمیٹی کو اس طرح کے ان امورپرمصروف عمل رہنا چاہیئے، جن میں  خطے کے منفرد کلچر ، زبان کے تحفظ ،زمین اور روزگارکے تحفظ ، سب کی شمولیت والی ترقی اورروزگارپیداکرنے ، ایل اے ایچ ڈی سیز کو بااختیاربنانا اورمثبت نتائج کے لئے آئینی تحفظات  کی جانچ کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

داخلی امورکے مرکزی وزیرمملکت کی نگرانی میں اعلیٰ بااختیارکمیٹی اے بی ایل اور کے ڈی اے کے نمائندوں کے ساتھ سرگرم طورپرکام کررہی ہے اوراس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کی گئی ہے ۔ ایچ پی سی کے ذریعہ تشکیل دی گئی ایک ذیلی کمیٹی بھی وزارت قانون اوردیگرماہرین کے ساتھ سرگرمی سے مصروف عمل ہے ۔مذکورہ ذیلی کمیٹی کی دوسری میٹنگ آج منعقدہوئی تھی ، جس میں اے بی ایل اورکے ڈی اے کے نمائندوں ، وزارت داخلہ کے سینیئرافسروں ، قانونی امورکے محکمے اورلیجسلیٹومحکمے کے نمائندے بھی شامل تھے ۔ یہ میٹنگ انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی اور لداخ کے عوام کے فائدے کے لئے مختلف امور پرکافی پیش رفت ہوئی ۔ ان امورمیں زمین ، روزگاراورآئینی تحفظات شامل ہیں ۔

*********

(ش ح۔ح ا۔ع آ)

U-5680



(Release ID: 2011534) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi