وزارت خزانہ

ای -تصدیق اسکیم 2021 کے توسط سے رضاکارانہ تعمیل کو فروغ دینے کی کوشش


جائزہ سال 2021-22 (یعنی مالی برس 2020-21 کے لیے ) اپڈیٹ شدہ ریٹرنس (آئی ٹی آر -یو) داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2024 ہے

Posted On: 04 MAR 2024 7:36PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس مختلف ذرائع سے ٹیکس دہندگان کے مخصوص مالی لین دین کی معلومات حاصل کرتا ہے۔ شفافیت کو بڑھانے اور رضاکارانہ ٹیکس کی تعمیل کو فروغ دینے کے لیے، یہ معلومات سالانہ انفارمیشن سٹیٹمنٹ (اے آئی ایس) ماڈیول میں ظاہر ہوتی ہے اور ٹیکس دہندگان کو ملاحظے کے لیے دستیاب ہے۔

جائزہ برس 2021-22 (مالی برس 2020-21) کے لیے داخل کیے گئے انکم ٹیکس ریٹرنس (آئی ٹی آر) کے چند معاملات میں، آئی ٹی آر میں مخصوص مالی لین دین کے تعلق سے مندرج معلومات کے درمیان، جیسا کہ محکمہ کے پاس دستیاب ہے، ایک ’بے مماثلت‘ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایسے معاملات میں جہاں جائزہ برس 2021-22 کے لیے آئی ٹی آر داخل نہیں کیے گئے ہیں اور، محکمہ کے پاس مخصوص اعلیٰ مالیاتی لین دین کی معلومات موجود ہے، اس کی بھی جانچ کی ضرورت ہے۔

اسی مناسبت سے، ای-تصدیق اسکیم 2021 کے جزو کے طور پر محکمہ ، جائزہ برس 2021-22 (مالی برس 2020-21)  سے متعلق مندرج معلومات میں پائی جانے والی بے مماثلت کے لیے ٹیکس دہندگان کو مواصلات ارسال کرنے کے عمل میں ہے۔ یہ معلومات ٹیکس دہندگان کو ان کے ای میل اکاؤنٹس کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہیں جیسا کہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہے۔ مذکورہ مواصلت کے ذریعے، محکمہ ٹیکس دہندگان پر زور دے رہا ہے کہ وہ ای-فائلنگ پورٹل کے ذریعے اپنا اے آئی ایس دیکھیں اور ٹیکس دہندگان کو جہاں بھی ضرورت  محسوس ہو، اپ ڈیٹ شدہ آئی ٹی آر (آئی ٹی آر - یو) داخل کریں۔ وہ اہل افراد جنہوں نے آئی ٹی آر داخل نہیں کیا ہے، وہ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے 139(8اے) اپڈیٹ شدہ ریٹرن (آئی ٹی آر - یو) یو/ ایس  بھی داخل کر سکتے ہیں۔

جائزہ سال 2021-22 (یعنی مالی برس 2020-21 کے لیے ) اپڈیٹ شدہ ریٹرنس (آئی ٹی آر -یو) داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2024 ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5659



(Release ID: 2011409) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi