قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل فائنانشیل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے)پانچ اور چھ مارچ 2024 کو نئی دہلی میں بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی  ایڈیشن کا انعقاد کرے گا جس کا موضوع ہے شفا ف مالی رپورٹنگ اور آڈٹ کوالٹی: کارپوریٹ گورننس کے ستون

Posted On: 04 MAR 2024 7:10PM by PIB Delhi

نیشنل فائنانشیل رپورٹنگ اتھارٹی(این ایف آر اے ) ’’شفاف مالی رپورٹنگ اور آڈٹ کوالٹی: کارپورٹ گورننس کے ستون‘‘ کے موضوع پر پانچ اور چھ مارچ کو بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی ایڈیشن کا انعقاد کرے گا۔ یہ پروگرام کل بھارت منڈپم میں ہوگا۔

اس اقدام کا مقصد مالی رپورٹنگ اور آڈیٹنگ کا معیار بہتر بنانے کے لئے تمام فریقوں کو شامل کرنا، باہمی رابطے قائم کرنا اور ایک دوسرے کو اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد مالی رپورٹنگ اور آڈیٹنگ کے معیار کو بہتر بنانا ہے جس سے کارپوریٹ گورننس کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے گا۔

کانفرنس سے تعلیمی ، نیٹ ورکنگ اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ شرکا کو یہ موقع ملے گا کہ وہ انضباط کاروں، صنعتی ماہرین اور دیگر فریقوں سے روبرو ملیں گے اور نیٹ ورکنگ کے بے پناہ مواقع حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں حصہ لے کر صنعتی اتار چڑھاؤ اور دیگر پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ یہ ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جہاں پیشہ ورافراد اپنے خیالات پیش کریں گے اور اس کے نتیجے میں مالی رپورٹنگ اور آڈیٹنگ میں اختراع اور عمدہ کاکردگی دیکھنے کو ملے گی۔

*******

U.No:5662

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2011406) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi