پنچایتی راج کی وزارت
سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے رانچی، جھارکھنڈ میں پی ای ایس اے کی دوسری علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا
پنچایتی راج کی وزارت، حکومت ہند 4 اور 5 مارچ 2024 کو رانچی، جھارکھنڈ میں پی ای ایس اے کو مضبوط بنانے کے لیے دو روزہ علاقائی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے
Posted On:
04 MAR 2024 5:43PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے آج جھارکھنڈ کے رانچی میں پی ای ایس اے کو مضبوط بنانے سے متعلق دوسری دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا۔
اپنے خطاب میں جناب وویک بھاردواج نے سماجی مسائل کو حل کرنے، تنازعات کو حل کرنے، قدرتی وسائل کے انتظام اور پائیدار طریقے سے اقتصادی بااختیار بنانے کی کوششوں کو فروغ دینے میں پی ای ایس اے ایکٹ کے ذریعے بااختیار گرام سبھاؤں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ پی ای ایس اے ایکٹ کا مؤثر نفاذ روایتی طرز زندگی کو مضبوط بنانے اور معاشرتی برائیوں کو کم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ جناب بھاردواج نے کہا کہ پنچایتی راج کی وزارت نے پی ای ایس اے ایکٹ کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات اور تعاون کے لیے اقدامات کی قیادت کی ہے۔
جناب وویک بھاردواج نے شرکاء کو دو روزہ علاقائی کانفرنس کے دوران اپنے خیالات، تجربات اور تجاویز کا اشتراک کرنے کی ترغیب دی تاکہ ایک باہمی تعاون کے ماحول کو فروغ دیا جا سکے، جہاں متنوع نقطہ نظر پر غور کیا جا سکے، جس سے مزید جامع اور موثر حکمت عملی تیار کی جا سکے۔پی ای ایس اے پر آئندہ ہونے والی قومی کانفرنس کا مقصد متفقہ رضامندی کی بنیاد پر پی ای ایس اے ایکٹ کے نفاذ کو ہموار اور تیز کرنے کے لیے پونے اور رانچی میں منعقد ہونے والی علاقائی کانفرنسوں کے دو ایڈیشنوں سے بصیرت کو یکجا کرنا ہے۔ وزارت کا سب سے بڑا مقصد پی ای ایس اے ایکٹ کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، گرام سبھا کو بااختیار بنانا اور اس ایکٹ میں تصور کیے گئے فوائد کو قبائلی برادریوں تک پہنچانا ہے۔
سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے کہا کہ مرکزی حکومت کا مقصد قبائلی برادریوں کو ان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول میں مدد کرنا ہے، تاکہ پی ای ایس اے ایکٹ کے اصولوں اور جامع حکومت کے وسیع اہداف کے ساتھ ہم آہنگی میں مختلف مداخلتوں اور اقدامات کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی حاصل کی جا سکے۔
علاقائی کانفرنس کا اہتمام پنچایتی راج کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے 4 اور 5 مارچ، 2024 کو رانچی میں کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت پنچایتی راج، ڈاکٹر راجیو ارون ایکا، ایڈیشنل چیف سکریٹری، پنچایتی راج، حکومت جھارکھنڈ، محترمہ ممتا ورما، جوائنٹ سکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت، جناب جتیندر کمار سنگھ سکریٹری، محکمہ صنعت، حکومت جھارکھنڈ اور محترمہ نشا اوراؤن محکمہ پنچایتی راج کی ڈائریکٹر بھی موجود تھیں۔
ڈاکٹر سی ایس کمار ایڈیشنل سکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت نے پی ای ایس اے ریاستوں میں پی ای ایس اے ایکٹ کے نفاذ کو ٹریک کرنے کے لیے ایک مانیٹرنگ پورٹل کی ترقی سے متعلق وزارت کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔ اسکیموں کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اور اون سورس ریونیو(او ایس آر)میں اضافہ کرتے ہوئے، انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ پی ای ایس اے ریاستوں میں گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں (جی پی ڈی پی)کے لیے مؤثر طریقے سے وسائل کا فائدہ اٹھائیں۔
ڈاکٹر راجیو ارون ایکا، ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ پنچایتی راج، حکومت جھارکھنڈ نے سماجی امن واتحاد کو برقرار رکھنے میں روایتی نظاموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور گرام سبھا کو مضبوط بنانے کے ذریعے ترقی اور پیش رفت کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ قبائلی برادریوں کے لیے فوائد کو یقینی بنانے، پی ای ایس اے ایکٹ کو فوری اور پوری لگن سے نافذ کرنے کے جھارکھنڈ کے عزم پر اعتماد کا اظہار کیا۔
محترمہ پنچایتی راج کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری ممتا ورما نے پی ای ایس اے کے قوانین کی تعمیل پر ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے ایک پریزنٹیشن پیش کی اور مؤثر منصوبہ بندی کے لیے گرام مان چتر جیسے آلات کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف ریاستوں کے ذریعہ پی ای ایس اے کے قوانین کی جاری تشکیل کے بارے میں قابل قدر بصیرت پیش کی۔ انہوں نے پی ای ایس اے کے نامزد کردہ علاقوں میں مؤثر منصوبہ بندی کی سہولت کے لیے گرام مان چتر جیسے آلات کی اہمیت پر زور دیا۔
پی ای ایس اے علاقائی کانفرنس کا بنیادی مقصد پی ای ایس اے ایکٹ کو نافذ کرنے میں ریاستوں کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا جائزہ لینا اور نچلی سطح پر اس کے اثرات کے بارے میں ایک مشترکہ نقطہ نظر تیار کرنا ہے۔ کانفرنس کا مقصد مقررہ علاقوں میں قبائلی برادریوں کی پائیدار ترقی کے لیے پی ای ایس اے ایکٹ کے نفاذ کو بڑھانے کے لیے شریک ریاستوں کے درمیان تعاون اور بات چیت کو فروغ دینا ہے۔
پی ای ایس اے پر دوسری علاقائی کانفرنس میں قبائلی امور کی وزارت اور پنچایتی راج کے ریاستی محکموں، این آئی آر ڈی اینڈ پی آر، ایس آئی آر ڈی اور پی آر کے نمائندوں اور دیگر اہم شراکت دار، پانچ شریک ریاستوں یعنی آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور تلنگانہ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں،پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
U. No.5655
(Release ID: 2011348)