بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال آئندہ روز لائٹ ہاؤس فوٹو نمائش کا افتتاح کریں گے


اس چار روزہ لائٹ ہاؤس فوٹو میلے کا آغاز نئی دہلی میں واقع 1 رفیع مارگ پر اے آئی ایف اے سی ایس میں ہوگا

لائٹ ہاؤس فوٹو نمائش کا مقصد بھارت بھر میں لائٹ ہاؤس سیاحت کو فروغ دینا ہے

شائقین کو لائٹ ہاؤس کی مالامال تاریخ اور اس کی اہمیت کے بارے میں جاننے کا موقع حاصل ہوگا

Posted On: 02 MAR 2024 3:06PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت ڈائرکٹوریٹ آف لائٹ ہاؤس اینڈ لائٹ شپ 3 مارچ 2024 سے 7 مارچ 2024 تک ایک لائٹ ہاؤس فوٹو نمائش منعقد کرنے جا رہا ہے۔ اس چار روزہ لائٹ ہاؤس فوٹو نمائش کا آغاز بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کے ذریعہ 3 مارچ (شام 4:30 بجے سے) اے آئی ایف اے سی ایس، 1 رفیع مارگ، نئی دہلی میں کیا جائے گا۔ اس تقریب میں بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شریپد وائی نائک اور بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر کے علاوہ وزارت، ڈی جی ایل ایل، وغیرہ کے دیگر سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں 100 مسحورکن تصاویر کا ایک مجموعہ پیش کیا جائے گا جن میں بھارت بھر کے وسیع تر ساحلوں  پر موجود لائٹ ہاؤسیز کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت  کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

اس لائٹ ہاؤس فوٹو نمائش کا مقصد لائٹ ہاؤس سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ ایم او پی ایس ڈبلیو ملک بھر میں موجود تمام لائٹ ہاؤسیز کو سیاحتی مقامات میں منتقل کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ اس کے تحت، تاریخی لائٹ ہاؤسیز کی مناسب سہولتوں کے ساتھ تزئین کاری کی جا رہی ہے۔

28 فروری کو عزت مآب وزیر اعظم نے ملک بھر کے 75 لائٹ ہاؤسیز میں تیار کی گئیں سیاحتی سہولتوں کا آغاز کیا تھا۔ بھارت کے مخصوص لائٹ ہاؤسیز کو مسحور کن سیاحتی مقامات میں منتقل کرنے کا بصیرت پر مبنی نقطہ نظر وزیر اعظم کا ہی تھا۔ اس پہل قدمی کا مقصد ان شاندار ڈھانچوں کی بھرپور ثقافت، اہمیت اور رغبت کو ظاہر کرنا ہے جس کے ذریعے وہ سیاحت کے امکانات کو آگے بڑھا سکتے ہیں اور مقامی معیشت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 2022-23 میں لائٹ ہاؤسیز پر سیر کے لیے آنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10.24 لاکھ کے بقدر ہوگئی جو کہ سال 2013-14 میں محض 4.34 لاکھ کے بقدر تھی۔

ایم آئی وی 2030 پہل قدمی کے تحت، ایم او پی ایس ڈبلیو کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لائٹ ہاؤسز اینڈ لائٹ شپس (ڈی جی ایل ایل) پورے ہندوستان میں لائٹ ہاؤس سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔ اس پہل قدمی کا مقصد وراثت اور سمندری عجائب گھروں کی ترقی پر خصوصی توجہ کے ساتھ، متبادل استعمال کے لیے موجودہ لائٹ ہاؤس سہولیات کی بازبحالی ہے۔اس پروجیکٹ میں مختلف لائٹ ہاؤسیز کو پرکشش سیاحتی مقامات میں منتقل کرنا شامل ہے۔ ان میں چنئی کے – الپّے، کنور، وزنجام، تھنگاسیر اور کیرالا میں وائپن اور اڈیشہ میں چندربھاگا جیسے لائٹ ہاؤس شامل ہیں۔ بحری امرت کال وژن 2047 کا مقصد بھی لائٹ ہاؤسیز کو سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دینا ہے۔

سیر کے لیے آنے والے افراد کے پاس عصری فوٹوگرافی کے توسط سے لائٹ ہاؤسیز کی مالامال تاریخ اور ان کی اہمیت، ان کی ثقافت، فن تعمیر اور جہازرانی میں ان کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی طور پر جاننے کا ایک زبردست موقع  ہے۔ اس فوٹو نمائش میں سبھی کے لیے داخلہ مفت ہے۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5605



(Release ID: 2010903) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu