کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کول انڈیا لمیٹڈ نے وزیر اعظم کے مشن گتی شکتی کو فروغ دینے کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 01 MAR 2024 7:09PM by PIB Delhi

کول انڈیا لمیٹڈ نے آج یعنی 1 مارچ 2024 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) ممبئی اور سمبل پور کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ یہ پردھان منتری گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان – 2021 کے مطابق کوئلے کی نقل و حمل کے لیے ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-01at19.09.32AI6W.jpeg

یہ تعاون، دونوں آئی آئی ایم اور کول انڈیا کے درمیان دستخط شدہ اس مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے ذریعے قائم کیا گیا ہے، جو صنعت کی مہارت اور تعلیمی لیاقت کو اکٹھا کرتا ہے اور لاجسٹک کی کارکردگی میں تبدیلی کی ترقی کو آگے بڑھانے کا وعدہ کرتا ہے۔ بیک وقت، یہ اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی استحکام میں بھی تعاون کرتا ہے۔

مفاہمت کی اس یادداشت (ایم او یو) پر کول انڈیا کی جانب سے جناب کیشن راؤ، ڈائریکٹر (پرسنل)، ایم سی ایل کے ساتھ پروفیسر منوج کے تیواری، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی- ممبئی اور پروفیسر مہادیو جیسوال، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی- سنبل پور نے دستخط کیے تھے۔ دریں اثنا، ایم او یو کا تبادلہ مرکزی وزیر تعلیم، ہنر مندی اور صنعت کاری، کول انڈیا کے چیئرمین جناب پیوش گوئل، جناب پی ایم پرساد اور مہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ (ایم سی ایل) کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر جناب ادے اننت کاؤلے کی موجودگی میں ہوا۔

اس پہل کے تحت، ایم سی ایل اور دیگر ذیلی اداروں میں کام کرنے والے کول انڈیا کے عہدیداروں کے لیے ”لاجسٹکس اور آپریشنل ایکسیلنس کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن“ میں ایک سالہ PGP-X کورس کا انعقاد کیا جائے گا۔

**********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 5593


(Release ID: 2010764) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi