کانکنی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے جی ایس آئی کے لیے سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ جاری کیا
Posted On:
29 FEB 2024 9:00PM by PIB Delhi
جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے لیے سالانہ صلاحیت سازی منصوبہ (اے سی بی پی) کو کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج یہاں باضابطہ طور پر جاری کیا۔ مشن کرم یوگی کے تحت سیکھنے کا یہ نیا ماحولیاتی نظام ملازمین کی قابلیت کو بڑھانے کے لیے خود رفتار سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرے گا جس کے نتیجے میں انھیں ایک دوسرے سے بہتر معلومات حاصل ہوگی۔

مشن کرم یوگی بھارت کے ایک حصے کے طور پر، سرکاری افسران کی قابلیت کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کے فلیگ شپ پروجیکٹ، صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) کو مختلف وزارتوں اور محکموں کے لیے سالانہ صلاحیت سازی منصوبہ (اے سی بی پی) کی تیاری کے ساتھ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کانوں کی وزارت کے تحت ایک منسلک دفتر ہے جس کے لیے خود سی بی سی نے اے سی بی پی تیار کیا ہے۔

جی ایس آئی، حکومت، صنعت اور عام لوگوں کے لیے زمینی سائنس کی بنیادی معلومات کا ذخیرہ ہے۔ 6000 سے زیادہ ملازمین کے ساتھ، یہ 173 سالہ پرانی تنظیم ‘‘آتم نر بھر بھارت’’ کے ہندوستان کے سفر کا حصہ ہے۔ جی ایس آئی کی افرادی قوت کو متحرک رکھنے اور انہیں فعال، طرز عمل اور ابھرتی ہوئی ڈومین کی صلاحیتوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے، صلاحیت سازی کمیشن نے جی ایس آئی کے لیے 2024 کے لیے لاگو کیے جانے والے سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
*********
(ش ح۔ج ق۔ع آ)
U-5566
(Release ID: 2010524)
Visitor Counter : 67