ارضیاتی سائنس کی وزارت

ارضیاتی سائنس کے سکریٹری  نے  سمندری صحت اور گورننس پر پہلے ‘بلیو  ٹاکس (نیلگوں  مذاکرات )’ میٹنگ کی شریک صدارت کی

Posted On: 29 FEB 2024 6:41PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم اوای ایس) نے آج نئی دہلی میں پہلی ‘بلیو ٹاکس’میٹنگ کی میزبانی کی۔ یہ میٹنگ فرانس کے سفارت خانے اور ہندوستان میں کوسٹا ریکا کے سفارت خانے نے مشترکہ طور پرمنعقد کی تھی۔ جس میں حکومتی، تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں کے 50 سے زائد شرکاء نے ‘اوشین ہیلتھ اینڈ گورننس’ سے متعلق معاملات پر ذاتی طور پر اعلیٰ سطحی بات چیت کا مشاہدہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-29at6.24.46PMRC0H.jpeg

اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت سکریٹری، ایم او ای ایس ڈاکٹر ایم روی چندرن نے، ہندوستان میں فرانس کے سفیر مسٹر تھیری ماتھو اور کوسٹا ریکا کی چارجی ڈی افیئرز محترمہ صوفیہ سالاس مونگے کے ساتھ مشترکہ طور پر کی۔

یہ میٹنگ آئندہ ہائی لیول ایونٹ آن اوشین ایکشن (ایچ ایل ای اواے) ایونٹ کا پیش خیمہ ہے جس کا انعقاد 7-8 جون، 2024 کو سان ہوزے، کوسٹا ریکا میں ہونے والا ہے۔ ایک بڑے تناظر میں، ‘ ایچ ایل ای اواے ’ آئندہ اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس (یواین اوسی) کے لیے سفارشات اور وژن جمع کرنے کا پیش خیمہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-29at6.24.47PMKO2E.jpeg

پہلی بلیو ٹاک میٹنگ کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ i) سمندر کی صحت اورحکمرانی سے متعلق موضوعات پر اچھے طریقوں اور کامیاب تجربات کا تبادلہ کرنا، ii) مختلف اسٹیک ہولڈرز، حکومتی اور غیر سرکاری دونوں، سے سفارشات اور معلومات حاصل کرنا، iii)  یواین اوسی 3کی تیاری میں غور و فکر کرنا اور اس میں شامل کرنا  اور iv) سمندر کی صحت سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے عمل درآمد کے لیے مخصوص اقدامات کرنا۔

دو گھنٹے کی میٹنگ تین حصوں پر مشتمل تھی۔ پہلے سیشن میں کوسٹا ریکاکے سفارت خانہ نے آنے والے ‘ایچ ایل ای اواے’ ایونٹ کے مقصد پر ایک فلم کی نمائش کی۔ دوسرا سیشن مختلف موضوعات پر تین تکنیکی مذاکروں پر مشتمل تھا، جس کے بعد سمندر کے معاملات پر کھلا مباحثہ سیشن ہوا۔ آخری اختتامی اجلاس میں مستقبل کے سمندری پروگرام کے لیے اہم سفارشات اور آگے بڑھنے کے راستے کا خلاصہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-29at6.24.47PM(1)DQMN.jpeg

یہ میٹنگ یواین او سی 3، 2025 کے تناظر میں ہندوستان کی وابستگی کو ظاہر کرنے کے لیے ایک کامیاب پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہے۔ ہندوستان اپنے پروگراموں اور پالیسیوں کو عالمی عزم کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے سمندری سائنس اور سمندری ترقی کے شعبے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاکہ سمندری وسائل کی پائیدارفراہمی کو یقینی بنایاجاسکے ۔مزید برآں، ارضیاتی سائنس کی وزارت ،  حکومت ہند کو 2025 میں نیس میں ہونے والی اوشین کانفرنس کے لیے ایک اہم شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ہندوستان اس اہم عالمی ایونٹ کی تیاری کے لیے فرانس اور کوسٹا ریکا کے ساتھ قریبی تعاون کا منتظر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-29at6.24.48PMDFX5.jpeg

*********

 

 (ش ح۔ج ق۔ع آ)

U-5563



(Release ID: 2010513) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi