وزارت خزانہ
مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارامن کل نئی دہلی سے بنیادی ڈھانچے کے سات پروجیکٹوں کا عملی طور پر آغاز کریں گی
Posted On:
29 FEB 2024 9:52PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارامن کل نئی دہلی سے بنیادی ڈھانچے کے سات پروجیکٹوں کا عملی طور پر آغاز کریں گی۔
سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی)، محکمہ محصولات، وزارت خزانہ کے لیے، مرکزی وزیر خزانہ، محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کے لیے، ٹائپ II اور III کے 198 کوارٹرز پر مشتمل رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کریں گی۔ جوسیکٹر-28، فرید آباد، ہریانہ،میں تعمیرہوگا۔اس سے محکمہ کے عہدیداروں کے لیے رہائشی مکانات کی گنجائش میں اضافہ ہوجائے گا۔ محترمہ سیتارامن انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں کے لیے مناسب رہائش کے یونٹ فراہم کرنے کے لیے گروگرام کے سیکٹر-53 میں رہائشی کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گی، جس میں ٹائپ II تا VI کے 214 کوارٹرز شامل ہیں۔
سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی)، محکمہ محصولات، وزارت خزانہ کے لیے، مرکزی وزیر خزانہ سی بی آئی سی کے افسران کے لیے ٹائپ IV، V اور VI کے 256 کوارٹرز پر مشتمل محکمانہ رہائشی کمپلیکس سیکٹر-9، دوارکا، نئی دہلی کا افتتاح کریں گی۔اس سے محکمے کے درمیانی اور اعلیٰ سطح کے افسران کے لیے مناسب رہائش گاہیں فراہم ہوجائیں گی۔
مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس)، وزارت خزانہ کے لیے، مرکزی وزیر خزانہ گفٹ سٹی، گاندھی نگر، گجرات میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے نئے مقامی ہیڈ آفس کی عمارت ، لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے انٹرنیشنل بزنس سینٹر کی عمارت؛ اور کینرا بینک کا آئی ایف ایس سی بینکنگ یونٹ کا افتتاح کریں گی؛ اس کے بعد چنئی میں یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈ آفس کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گی ۔ بنیادی ڈھانچے کے یہ اقدامات گفٹ سٹی میں کاروباری سرگرمیوں کو تقویت دیں گے، اور بہتر کسٹمر سروسز فراہم کرنے کے لیے یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی کے لیے جدید ترین ہیڈ کوارٹر کی عمارت فراہم کریں گی۔
*********
(ش ح۔ج ق۔ع آ)
U-5558
(Release ID: 2010475)
Visitor Counter : 49