وزارت خزانہ
کل یعنی یکم مارچ 2024 سے کوریر موڈ کے ذریعے درآمدی سامان کے لیے درآمدی ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے الیکٹرانک کیش لیجر (ای سی ایل) کا نفاذ
ای سی ایل کے ساتھ، ایکسپریس انڈسٹری اب ایک سے زیادہ بینکوں کے ذریعے سہولت کے مطابق انٹرنیٹ بینکنگ اور موجودہ ایک بینک سے این ای ایف ٹی/آر ٹی جی ایس کے ذریعے ادائیگی کر سکتی ہے
Posted On:
29 FEB 2024 8:23PM by PIB Delhi
الیکٹرانک کیش لیجر (ای سی ایل) 01 مارچ 2024 سے بین الاقوامی کوریر ٹرمینل کے ذریعے درآمد کیے جانے والے سامان کے درآمدی محصولات کی ادائیگی کا طریقہ ہوگا۔
ای سی ایل کے متعارف ہونے سے ایکسپریس انڈسٹری انٹرنیٹ بینکنگ اور موجودہ ایک بینک سے این ای ایف ٹی/آر ٹی جی ایس کے ذریعے سہولت کے مطابق متعدد بینکوں کے ذریعے ادائیگی کر سکتی ہے۔
اس سے پہلے، الیکٹرانک کیش لیجر کو 01 اپریل 2023 سے ای ڈی آئی کے ذریعے بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، آئی سی ڈی اور ایل سی ایس پر پراسیس کیے جانے والے کارگو کے لیے درآمدی ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے لاگو کیا گیا تھا۔
ای سی ایل کے استعمال سے ادائیگی کے نئے نظام کو لاگو کرنے کے لیے، ایکسپریس کارگو انڈسٹری کے لیے ای سی ایل کے آغاز سے پہلے مختلف اسٹیک ہولڈروں کو واقف کرانے کے لیے اکتوبر سے دسمبر 2023 تک ڈی جی سسٹمز، سی بی آئی سی کے ذریعے رجسٹریشن میلے اور ویبینار کے ذریعے تجارت میں مدد فراہم کی گئی تھی۔
ایک پائلٹ مرحلہ 15.01.2024 کو شروع کیا گیا تھا اور اسے مرحلہ وار دہلی، بنگلورو، ممبئی اور دیگر تمام بین الاقوامی کوریر ٹرمینل مقامات تک پھیلایا گیا تھا۔ 12.02.2024 سے، سسٹم میں کسی خرابی کے بغیر پائلٹ تمام مقامات پر کامیابی سے چل رہا ہے۔
ادائیگی کا نیا ای سی ایل طریقہ اب تمام EXIM کے لیے دستیاب ہے اور یہ تجارت کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرے گا۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 5550
(Release ID: 2010411)
Visitor Counter : 77