تعاون کی وزارت

امور داخلہ اورامداد باہمی  کےمرکزی  وزیر جناب امت شاہ ہفتہ کو نئی دہلی میں نیشنل اربن کوآپریٹیو فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این یو سی ایف ڈی سی ) جو کہ  اربن کوآپریٹو بینکوں کی ایک   چھتری تنظیم ہے،کا آغاز کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت اورامور داخلہ وامداد باہمی  کےمرکزی  وزیر جناب امت شاہ کی   رہنمائی میں این یو سی ایف ڈی سیکا قیام ’سہکار سے سمردھی‘ کے ہدف کو حاصل کرنے میں ایک اور سنگ میل ہے

اس اقدام کا مقصد ہندوستان میں اربن کوآپریٹو بینکنگ سیکٹر کو جدید اور مضبوط بنانا ہے، جس سے بالآخر بینکوں اور ان کے صارفین دونوں کو فائدہ پہنچے گا

این یو سی ایف ڈی سی کوآپریٹو بینکوں کے لیے خصوصی کام اور خدمات کو یقینی بنائے گا، بینکوں اور ریگولیٹرز کے درمیان رابطے میں سہولت فراہم کرے گااور اربن کوآپریٹو بینکوں کو درپیش چیلنجوں  کا  تدارک کرے  گا

Posted On: 29 FEB 2024 6:37PM by PIB Delhi

امور داخلہ اورامداد باہمی  کےمرکزی  وزیر جناب امت شاہ ہفتہ 2 مارچ 2024 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں نیشنل اربن کوآپریٹو فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(این یو سی ایف ڈی سی) جو کہ  اربن کوآپریٹو بینکوں کی ایک   چھتری تنظیم ہے ،کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت اور امور داخلہ اورامداد باہمی  کےمرکزی  وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں این یو سی ایف ڈی سی کا قیام  آتم نربھر  بھارت کی تشکیل کے لیے  ’سہکار سے سمردھی‘ کے ہدف کو حاصل کرنے میں ایک اور سنگ میل ہے۔اس اقدام کا مقصد ہندوستان میں اربن کوآپریٹو بینکنگ سیکٹر کو جدید اور مضبوط بنانا ہے، جس سے بالآخر بینکوں اور ان کے صارفین دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔

این یو سی ایف ڈی سی نے ریزرو بینک آف انڈیا سے غیر بینکنگ فائنانس کمپنی (این بی ایف سی) کے طور پر کام کرنے اور شہری کوآپریٹو بینکنگ سیکٹر کے لیے ایک چھتری تنظیم کے طور پر کام کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ آف رجسٹریشن (سی او آر) حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسے اس شعبے کے لیے ایک سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشن (ایس آر او) کے طور پر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس چھتری تنظیم کا قیام کوآپریٹیو بینکوں کے لیے خصوصی کام اور خدمات کو یقینی بنائے گا، بینکوں اور ریگولیٹرز کے درمیان رابطے میں سہولت فراہم کرے گا اور اربن کوآپریٹو بینکوں کو درپیش چیلنجوں جیسے ٹیکنالوجی کی رکاوٹوں اور خدمات کی حد سے متعلق مسائل کا تدارک کرے گا۔

این یو سی ایف ڈی سی کا مقصد سرمایہ اکٹھا کرنا ہے، جس کا منصوبہ 300 کروڑ روپے کے سرمائے کی بنیاد (کیپٹل بیس) تک پہنچنا ہے۔ یہ اس سرمائے کو اربن کوآپریٹو بینکوں کی مدد اور خدمات کی پیشکش کو بہتر بنانے اور لاگت کو کم کرنے کے لیے مشترکہ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے اربن کوآپریٹیو بینکوں اور دیگر مختلف حصص داروں کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے۔

لیکویڈیٹی اور کیپٹل سپورٹ کی پیشکش کے علاوہ، یہ چھتری تنظیم ایک ٹیکنالوجی پلیٹ فارم قائم کرے گی جسے تمام یو سی بی کے ذریعے شیئر کیا جا سکتا ہے، جس سے وہ نسبتاً کم قیمت پر اپنی خدمات کی حد کو وسیع کر سکیں گے۔ یہ فنڈ مینجمنٹ اور دیگر مشاورتی خدمات بھی پیش کر سکتا ہے۔

اس وقت ہندوستان میں 1,500 سے زیادہ شیڈولڈ اور غیر شیڈولڈ اربن کوآپریٹیو بینک ہیں جن کی شاخوں کی کل تعداد 11,000 سے زیادہ ہے۔ بینکوں کے پاس 5.33 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا ڈپازٹ سائز ہے، اور کل قرضہ 3.33 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ان میں سے بہت سے بینکوں میں ٹیکنالوجی پلیٹ فارموں سے متعلق رکاوٹیں ہیں، اور جدید بینکنگ خدمات پیش کرنے میں مشکلات ہیں۔

این یو سی ایف ڈی سی کا حصہ بننے سے، ان میں سے زیادہ تر بینک جدید ترین ٹیکنالوجی میں اپ گریڈ ہونے اور نئی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ اس امبریلا آرگنائزیشن کا افتتاح بذات خود اس شعبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں نچلی سطح پر مثبت تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے۔ ملک بھر کی کمیونٹیز کو بااختیار بنا کر وہ مشترکہ مارکیٹنگ، ٹریژری اور نیٹ ورک مینجمنٹ سے مستفید ہوں گے۔

 

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO. 5541



(Release ID: 2010382) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi