سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے اروناچل پردیش میں قومی شاہراہ نمبر 913 پر 305.50 کلو میٹر طویل 8 پٹیوں کی تعمیر کے لئے 6728.33 کروڑ روپے کی منظوری دی
Posted On:
29 FEB 2024 3:43PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ارونا چل پردیش میں این ایچ – 913 (سرحدی شاہراہ) پر ای پی سی موڈ میں 305.50 کلو میٹر طویل 8 پٹیوں کی ، بین الاقوامی لین روڈ کے طور پر تعمیر کے لئے 6728.33 کرو رروپے مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ اس کا مقصد سرحدی علاقوں میں کنکٹی وٹی کو بڑھا نا اور سماجی اقتصادی ترقی میں تیزی لانا ہے۔ سرحدی شاہراہوں کی تعمیر کا مقصد ہجرت کو روکنا اور اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں میں آبادی کے واپس لوٹنے کی ہمت افزائی کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سرحدی شاہراہ کی پٹیاں دریائی طاس کے ساتھ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو مربوط کرنے اور ریاست میں بہت سے پن بجلی پروجیکٹوں کے فروغ میں سہولت پیدا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ گرین فیلڈ سڑک ارونا چل کے کم آبادی والے بالائی علاقوں کو مربوط کرے گی، جو سیاحت کے لئے بہت موزوں ہے اور مستقبل میں بڑھتی ہوئی سیاحت کے ٹریفک کے لئے اہمیت کی حامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-5528
(Release ID: 2010176)
Visitor Counter : 76