وزارت خزانہ
انفراسٹرکچر فنانس سیکرٹریٹ (آئی ایف ایس)، اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) نے نئی دہلی میں ‘پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پروجیکٹ اسٹرکچرنگ ٹول کٹ فار واٹر اینڈ سینی ٹیشن سیکٹر’ پر ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
27 FEB 2024 9:30PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ (ایم او ایف) کے شعبہ اقتصادی امور (ڈی ای اے) میں انفراسٹرکچر فنانس سیکرٹریٹ (آئی ایف ایس) نے نئی دہلی میں 26 تا 27 فروری 2024 کو ہائبرڈ موڈ میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
ورکشاپ نے پانی اور صفائی ستھرائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز کو ویب پر مبنی پی پی پی اسٹرکچرنگ ٹول کٹ کا استعمال کرتے ہوئے پی پی پی منصوبوں کی ساخت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ورکشاپ میں مرکز اور ریاست/مرکزکے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں کے محکموں کے 70 سے زیادہ نمائندوں و نجی کھلاڑیوں اور مشیروں نے شرکت کی۔
پانی اور صفائی ستھرائی (ڈبلیو اینڈ ایس) ان نمایاں شعبوں میں سے ایک ہے جہاں پی پی پی وقت کی ضرورت ہے۔‘پی پی پی اسٹرکچرنگ ٹول کٹ’ ان اقدامات میں سے ایک ہے جوآئی ایف ایس نے پروجیکٹ اسپانسرنگ اتھارٹیز (پی ایس اے) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مدد کے لیے اٹھائے ہیں تاکہ ان کے پروجیکٹوں کو معروضیت کے ساتھ تشکیل دیا جا سکے اور ملک میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ ورکشاپ، جو کہ پانی اور صفائی ستھرائی کے شعبے کا احاطہ کرنے والی سیریز میں تیسرا ورکشاپ ہے، جس کا افتتاح جناب بلدیو پروشارتھ، جوائنٹ سکریٹری، انفراسٹرکچر سپورٹ اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی ایس ڈی) ڈویژن،ڈی ای اے، ایم او ایف نے کیا۔
جناب پروشارتھ نے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت اور ہندوستان کو ترقی کی بلندی پر لے جانے کے لیے قابل عمل بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی شیلف بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو پانی اور صفائی کے شعبے میں پی پی پی پروجیکٹوں کی تشکیل کے لیے مزید حوصلہ افزائی کی۔
ورکشاپ میں ٹول کٹ کے مظاہرے کے سیشن شامل تھے اور اس کے علاوہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سیکٹر میں پراجیکٹس کا جائزہ لینے کے لیے تیار کردہ ٹولز کی سمجھ بوجھ کے سیشن بھی شامل تھے۔
محترمہ پریتی جین، ڈائرکٹر، ڈی ای اے، نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح بنیادی ڈھانچے کی ترقی جی ڈی پی کی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے۔انہوں نے پی پی پی کے منصوبوں کو ان کی موروثی پیچیدگیوں کی وجہ سے مناسب ڈھانچہ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ورکشاپ نے شرکاء کو ٹول کٹ کے مجموعی جائزہ اور مقاصد سے واقف کرایا اور عملی تفہیم کے لیے کیس اسٹڈیز کے ذریعے اس کے پانچ لازمی ٹولز کی تفصیل دی:-
- موافق فلٹر
- فیملی انڈیکیٹر ٹول
- موڈ کی توثیق کا آلہ
- مالی وابستگی کے اشاریے، اور
- ویلیو فار منی انڈیکیٹر ٹول
آئی ایف ایس نے‘کنٹنجنٹ لائبلٹی ٹول کٹ’ کی بھی نمائش کی، جو پی ایس اے کو مختلف ہنگامی حالات کے پیش نظر پی ایس اے کی ممکنہ ادائیگیوں کا تخمینہ لگانے کے لیے ایک ہینڈ آن اپروچ فراہم کرتی ہے۔
ورکشاپ میں مرکزی وزارتوں/محکموں، مختلف ریاستوں/مرکزکے زیرانتطام علاقوں کے حکومتوں کی نمائندگی کرنے والے عہدیداروں، خاص طور پر اربن لوکل باڈیز اور ڈبلیو اینڈ ایس سیکٹر میں کام کرنے والی دیگر ایجنسیوں کے اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ج ق ۔ع ن
(U: 5505)
(Release ID: 2010076)
Visitor Counter : 56