کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت ٹیکس 2024 میں ٹیکسٹائلس کمیٹی، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس اور پبلک انٹرپرائزز کی اسٹینڈنگ کانفرنس کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط۔ مقصد ٹیکسٹائل کے كباڑ اور باقیات سے دوبارہ تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دینا ہے
Posted On:
28 FEB 2024 7:28PM by PIB Delhi
ایک سہ فریقی مفاہمت نامے (ایم او یو) پر ٹیکسٹائل كی وزارت كے تحت کمیٹی گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)، وزارت تجارت اور صنعت اور پبلک انٹرپرائزز کی اسٹینڈنگ کانفرنس (اسكوپ)، محکمہ پبلک انٹرپرائزز نے دستخط کئے۔ مقصد ٹیکسٹائل کے كباڑ اور باقیات سے دوبارہ تیار كردہ مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔ یہ مفاہمت جاری بھارت ٹیکس 2024 میں ہوئی۔ یہ ہندوستان کا سب سے بڑا عالمی ٹیکسٹائل ایونٹ ہے جو بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔
عزت مآب وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل اور ریلوے محترمہ درشنا وکرم جاردوش، نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے ساتھ ٹیکسٹائل کی وزارت کے سینئر افسران بھی تھے۔ جی ای ایم کے سی ای او جناب پی کے سنگھ بھی اس اہم موقع پر موجود تھے۔
متعلقہ تنظیموں کی جانب سے مفاہمت نامے پر جناب ایس پی ورما، سکریٹری، ٹیکسٹائل کمیٹی، جناب اجیت بی چوان، ایڈیشنل سی ای او، جی ای ایم اور جناب سبھرتنا، جنرل منیجر، اسکوپ نے دستخط کیے۔
بنیادی طور پر اپ سائیکلنگ یعنی باقیات اور كباڑ كو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا مطلب ہے ٹیکسٹائل کے كباڑ اور باقیات کو دوبارہ تیار کرنا تاکہ اس کے استعمال كے وقفے کو بڑھایا جا سکے۔ اپ سائلنگ کے ذریعے ضائع شدہ اشیاء کو زیادہ قیمت اور فعالیت والی نئی مصنوعات میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ لائنر سپلائی چین کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹیکسٹائل ویلیو چین میں پائیداری اور گردش ضروری ہے۔ ری سائیکلنگ کے برعکس جس میں نئی مصنوعات بنانے کے لیے مواد کو ان کی بنیادی حالت میں توڑ دیا جاتا ہے، اپ سائیکلنگ میں موجودہ مواد کو ان کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کیے بغیر تخلیقی طور پر دوبارہ استعمال کی جاتی ہے۔ اس طرح توانائی كے استعمال، كیمیكل اور پانی کی کھپت میں كمی کے ساتھ ماحول پر ان کے اثرات کو نمایاں طور پر کم کا جاتا ہے۔
ان مفاہمت ناموں کے ذریعے جی ای ایم اپ سائیکلنگ ایکو سسٹم میں اسٹیک ہولڈروں خاص طور پر کم خدمت والے سیلر گروپس کے ساتھ کام کرے گا۔ اس كا مقصد انہیں ووكل فار لوكل جی ای ایم آؤٹ لیٹ اسٹورز کے ذریعے بچولیوں كے بغیر سركاری خریداری میں براہ راست مارکیٹ لنک فراہم کرنا ہے۔ ان اسٹورز كے ذریعہ ٹیکسٹائل کے كباڑ اور باقیات سے تیار کردہ اپ سائیکل مصنوعات کو فروغ دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں وکالت، آگاہی، آؤٹ ریچ، موبلائزیشن اور آخری میل کے اپ سائیکلروں کی صلاحیت سازی کے ذریعے جی ای ایم ٹیکسٹائل اپ سائیکلنگ کے شعبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کے لیے بھی کام کرے گا۔ یہ كام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تکنیکی وضاحتوں کے ڈیزائن کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ سرکاری خریداروں کی طرف سے خریداری کے لیے اپ سائیکل شدہ پروڈکٹ کیٹلاگ کی فہرست بنائی جا سكے۔
ماحولیاتی پائیداری کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری سے ٹیکسٹائل کے كباڑ اور باقیات سے تیار کردہ اپ سائیکل مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹیکسٹائل کے كباڑ اور باقیات کو اپ سائیکل کرنے والوں کو آگے بڑھانے کی یہ پہل ایک آغاز ہے جس كا دور تك اثر پڑے گا۔
2016 میں اپنے قیام کے بعد سے اس پورٹل نے 1.46 لاکھ سرکاری خریداروں اور 21 لاکھ سے زیادہ فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والوں کو رجسٹر کیا ہے جنہوں نے 11,980 پروڈکٹ اور زائد از 320 سروس زمروں میں مصنوعات درج کی ہیں۔ مزید یہ کہ صرف موجودہ مالی سال میں اب تک مجموعی تجارتی طور پر 3.52 لاکھ کروڑ روپے كی مالیت کے 52.58 لاکھ آرڈرز پورے ہو چکے ہیں۔
******
ش ح۔رف۔س ا
U.No:5486
(Release ID: 2009928)
Visitor Counter : 82