وزارت خزانہ

کسٹمز کمیشنریٹ اندور(بھوپال زون) نے رائے پور میں تین اعشاریہ آٹھ نو کروڑ روپے کی مالیت کے چالیس اعشاریہ آٹھ چھ لاکھ غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹ ، سگار اور رولنگ پیپر کو ضائع کیا

Posted On: 28 FEB 2024 6:49PM by PIB Delhi

غیر ملکی سگریٹوں اور دیگر ممنوعہ اشیا کی غیر قانونی برآمدات کے خلاف ایک مہم میں کسٹمز کمشنریٹ، اندور بھوپال زون نے غیر ملکی ساخت کے چالیس اعشاریہ آٹھ چھ لاکھ شہریوں کو چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ضائع کیا ہے۔ سگریٹوں کے ساتھ ساتھ دو ہزار غیر ملکی سگار اور 557 رولنگ پیپر کے بکس بھی ضائع کئےگئے جو اسمگل کرکے ہندوستان لائے گئے تھے پکڑے گئے سگریٹوں اور دیگر ممنوعہ اشیا کی مجموعی مالیت تین اعشاریہ آٹھ نوکروڑ روپے ہے۔

ضبط شدہ سگریٹ اور سگار وغیرہ ممنوعہ سگریٹوں سے متعلق ضابطوں 2008 کے تحت بھی قابل گرفت ہے۔ یہ سگریٹ، سگار اور رولنگ پیپر پیک شدہ اشیا سے متعلق ضابطوں 2011 سے بھی میل نہیں کھاتے۔

پکڑے گئے سگریٹ سگار اور رولنگ پیپر مختلف برانڈ کے ہیں جن میں پیرپس ، گڈانگ گرم، ڈن ہلز شامل ہیں۔

لیگل میٹرولوجی ایکٹ 2009 اور سگریٹ اور دیگر تمباکو اشیا (اشتہارات پر امتناع اور تجارت وکاروبار ، تیاری ، فرہامی اور تقسیم کے قانون 2003 ، سی او پی ٹی اے ۔2003) کے ضابطوں کی خلاف ورزی بھی اس معاملے میں پائی گئی۔

اسمگل شدہ سگریٹ صارفین کوسستے پڑتے ہیں کیونکہ یہ کسٹمز ڈیوٹی اورجی ایس ٹی ادا کئے بغیر لائے جاتے ہیں۔ سگریٹ اور تمباکو سے بنی دیگر اشیا کی اسمگلنگ ڈیوٹی سے بچنے کے لئے کی جاتی ہے۔ اسمگلنگ سنڈیکیٹ عموما کارگو کی اشیا سے متعلق غلط جانکاری دے کر یہ کام انجام دیتے ہیں۔

اسمگل شدہ سگریٹ اور دیگر تمباکو اشیا کیونکہ قانونی گائڈ لائن اور وارننگ کے بغیر ہوتی ہیں۔ اس لئے پکڑ گئی  اشیا کو ضائع کردیا جاتا ہے۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:5483



(Release ID: 2009908) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi