وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایمونیشن کم ٹارپیڈو کم میزائل بارج(كشتیاں)، ایل ایس ایم 18 (یارڈ128) چوتھا بارج آف 11 ایکس ایمونیشن کم ٹارپیڈو کم میزائل (ایکٹ سی ایم) بارج پروجیکٹ كا 28 فروری 24 کو میسرز سوریہ دیپتا پروجیكٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے میں آغاز

Posted On: 28 FEB 2024 6:59PM by PIB Delhi

ایمونیشن کم ٹارپیڈو کم میزائل بارج(كشتیاں)، ایل ایس اے ایم 18‘، 11 ایکس اے ٹی سی ایم بارج پروجیکٹ کا چوتھا بارج كا جو ایم ایس ایم ای شپ یارڈ، میسرز سوریہ دیپتا پروجیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ واقع تھانے میں ہندوستانی بحریہ کے لیے بنایا گیا تھا، آغاز 28 فروری 24 کو کیا گیا۔ متعلقہ تقریب کی صدارت كوموڈور شریش دوبے، ڈائریکٹوریٹ آف شپ پروڈکشن نے کی۔

گیارہ  ایکس اے ٹی سی ایم بارج کی تعمیر کا معاہدہ وزارتِ دفاع اور میسرز سوریہ دیپتا پروجیكٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے کے درمیان 05 مارچ 21 کو ہوا تھا۔ ان بارجز کی دستیابی جیٹیوں کے علاوہ  بیرونی بندرگاہوں پر ہندوستانی بحریہ كے بحری جہازوں کے لیے نقل و حمل، سواری اور سامان/گولہ بارود کو اتارنے میں سہولت فراہم کرتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل وعدوں کو تقویت فراہم کرے گی۔

یہ بارجز (كشتیاں) مقامی طور پر ڈیزائن کردہ ہیں اور متعلقہ بحری قوانین اور انڈین رجسٹر آف شپنگ کے ضابطے کے تحت بنائے گئے ہیں۔ ڈیزائن تیار كرنے كے مرحلے میں بارج کی ماڈل ٹیسٹنگ نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری، وشاکھاپٹنم میں کی گئی۔ یہ بارج حكومتِ ہند کے میک ان انڈیا پہل کے قابل فخر علم بردار ہیں۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:5484


(Release ID: 2009907) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi