کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا مقصد عالمی غلبہ حاصل كرنا ہے، اولین اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کے لیے ماحول تیار

Posted On: 27 FEB 2024 5:23PM by PIB Delhi

ہندوستان اپنے اولین 'اسٹارٹ اپ مہاکمبھکے لیے تیار ہے جو ہندوستانی اسٹارٹ اپس کا سب سے بڑا جشن ہوگا۔ اس اہتمام 18 تا 20 مارچ، 2024  نئی دہلی كے باوقار بھارت منڈپم میں كیا جا رہا ہے۔ ایسوچیم، ناسكوم، بوٹ اسٹریپ انكیوبیشن اینڈ ایڈوائزری فاونڈیشن، ٹائی اورانڈین وینچر اینڈ الٹرنیٹیو كیپیٹل ایسوسی ایشن کی مشترکہ کوششوں کی قیادت میں یہ تقریب جدت طرازی کی یك جائی کے طور پر ہندوستان کی ساکھ کو مضبوط کرے گی اور ملک کے عالمی اسٹارٹ اپ کے نقش کو اجاگر گی۔ ملاقات کو فعال کرنے اور اسٹارٹ اپس کو اس كے موجدوں جیسے ویسیز، ابتدائی  سرمایہ کاری كرنے والے دولت مندوں، ان كی سرمایہ كاری كو سنبھالنے والی نجی كمپنیوں اور اعلیٰ مالیت والے لوگوں کے علاوہ ممکنہ کارپوریٹ شراکت داروں کے ساتھ ارتباط كے مقصد سے اس تقریب میں زائد از 1000 اسٹارٹ اپس، زائد از دس تھیمیٹک ٹریکس، زائد از 1000 سرمایہ کاروں، زائد از 500 انکیوبیٹروں اور ایکسلریٹروں، زائد از 5000 کانفرنس مندوبین، زائد از دس ملکی وفود، زائد از 5000 مستقبل کے کاروباریوں اور زائد از 40,000 کاروباری مہمانوں کی تین دنوں میں میزبانی متوقع ہے۔

اس تقریب کو صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے، محکمہ تجارت، انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن، اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا، گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس، ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن آف انڈیا اور زومیٹو كی حمایت حاصل ہے۔۔

مرکزی تقریب سے پہلے اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے آج نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں تجارت و صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، جوائنٹ سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی، جناب سنجیو اور سی ای او، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، شری پرشانت کمار سنگھ کی موجودگی میں اس سلسلے كی ابتداءی تقریب کی میزبانی کی۔

تقریب کے سرکردہ سركاری شراکت دار بھی اس موقع پر موجود تھے جن میں جناب سدتا منڈل، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر، اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا اور ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے سینئر افسران شامل تھے۔

ابتدائی تقریب میں جناب پیوش گوئل نے كہا کہ "اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کے تین دنوں کے دوران اسٹارٹ اپس سرمایہ کار اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز مصروف ہوں گے اور خیالات کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرنے اور تجربے سے سیکھنے کے لیے ایک ذیلی ماحولیاتی نظام تشکیل دے سکیں گے۔ ہم طلباء کی شرکت کو بھی دیکھیں گے تاکہ ان میں انٹرپرینیورشپ کا جذبہ، انکوائری کا جذبہ پیدا ہو اور انہیں اعتماد کے ساتھ لوٹنے اور نئے ہندوستان اور ابھرتے ہوئے ہندوستان کی کہانی کے بارے میں بات کرنے میں مدد ملے۔

اپنے کلیدی خط کے اختتام پر وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ایک عظیم ہندوستان کی کہانی آپ میں سے ہر ایک (نوجوان ہندوستان) کے سامنے آ رہی ہے اور آپ امرت کال میں وکست بھارت کی طرف بڑھ رہی اس کہانی کے علم بردار ہوں گے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو نے کہا كہ ہم اس تقریب میں زائد از 1000 اسٹارٹ اپس، زائد از 1000 سرمایہ کاروں، زائد از 500 انکیوبیٹروں کو دیکھنے کی امید کر رہے ہیں۔ ہم نے 21 اسٹارٹ اپ برج ممالک کو بھی مدعو کیا ہے کہ وہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ سرگرمی سے حصہ لیں اور اسٹارٹ اپ مہاکمب کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

تقریب میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے سرکردہ اسٹیک ہولڈرز جیسے پرشانت پرکاش، ایگزیکٹو کونسل ممبر - آئی وی سی اے، سنجیو بکچندانی، شریک بانی اور ایگزیکٹو وائس چیئرمین، انفو ایج، ارچنا جہگیردار، بانی اور منیجر پارٹنر، رُكم كیپیٹل، نیوروتی راءے، ایم ڈی اور سی ای او، انویسٹ انڈیا، سنجے نیئر، سینئر نائب صدر، ایسوچیم اور بانی اور چیئرمین، سورین انویسٹمنٹ، سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی نمائندوں نے بھی شرکت كی۔

******

U.No:6431

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2009624) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi