کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

’اسٹارٹ اپ مہا کنبھ ’ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا عکاس ہے: جناب گوئل


اسٹارٹ اپ مہاکنبھ کا موضوع ‘بھارت اختراعات’اختراع اور اسٹارٹ اپس کے درمیان گہرے ربط کو ظاہر کرتا ہے: جناب گوئل

جناب گوئل نے بھارت اسٹارٹ اپ ایکو رجسٹری اور اسٹارٹ اپ مہا کنبھ کی ویب سائٹ اور لوگو کا اجراء کیا

اسٹارٹ اپ کا شعبہ ملک  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے: جناب گوئل

جناب  گوئل نےاسٹارٹ اپ مہا کنبھ میں صنعت کاری اور اختراع کے ساتھ نوجوانوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی

Posted On: 27 FEB 2024 2:53PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا  ہےکہ اسٹارٹ اپ مہا کنبھ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا عکاس ہے۔ آج نئی دہلی میں صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ذریعہ منعقدہ ‘اسٹارٹ اپ مہاکنبھ’ کے افتتاحی پروگرام  میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے، وزیر  موصوف نے کہا کہ اسٹارٹ اپ سیکٹر نے مختلف شعبوں میں نئے افکارو خیالات   جیسے نقل و حرکت، خوراک، ٹیکسٹائل وغیرہ  کے ساتھ اختراع کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔

جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹارٹ اپ مہا کنبھ کا  موضوع‘بھارتی اختراعات’ اختراع اور اسٹارٹ اپس کے درمیان گہرے تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں 57 متنوع اسٹارٹ اپس کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے پروگرام کی تعریف کی۔ جناب  گوئل نے تقریب میں بھارت اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم رجسٹری اور اسٹارٹ اپ مہا کنبھ کی ویب سائٹ اور لوگو کا بھی اجراء کیا۔

جناب گوئل نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی اسٹارٹ اپ کھیل کے اصول بدل رہے ہیں اور اس لیے اسٹارٹ اپ سیکٹر ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ملک بھر کے معروف اور ترقی پذیر اسٹارٹ اپس کو اسٹارٹ اپ مہا کنبھ میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سالانہ تقریب کا آغاز ہے جو کہ 2016 میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کی کامیابی کی کہانیوں اور انقلابات  کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ وزیر موصوف  نے ڈی پی آئی آئی ٹی پر زور دیا کہ وہ ملک کے مختلف اضلاع میں موجود اسٹارٹ اپس کو مالی اور لاجسٹک تعاون فراہم کر کے اس کو فروغ دینے کی کوششوں کو جاری رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک کے ہر ضلع سے کم از کم ایک اسٹارٹ اپ کو اسٹارٹ اپ مہا کنبھ  میں نمائندگی ملے۔

وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ اسٹارٹ اپ مہا کنبھ ملک بھر کے طلباء اور نوجوانوں کو صنعت کاری، اختراع اور تحقیقات کے جذبے کے ساتھ شامل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرامید ہندوستان کا اسٹارٹ اپ سیکٹر کے ساتھ انضمام اس امرت کال میں ہندوستان کی معیشت کو 2047 تک وکست  بھارت بننے کے لئے آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں نوجوانوں کے‘کین ڈو یعنی ہم کر سکتے ہیں’ کے جذبے کی عکاسی ہوگی اور ان کی مدد کی جائے گی۔ ہندوستان کی کہانی کو باقی دنیا تک لے جائیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ بھارت منڈپم میں ایم آئی سی ای (میٹنگیں، ترغیبات، کانفرنسوں اور نمائشوں) کے بنیادی ڈھانچے نے میگا ایونٹس کے انعقاد کے بارے میں ہندوستان کے سوچنے کے انداز کو بدل دیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت منڈپم جیسی بڑی سہولیات ایک صنعت کے تمام عناصر کو یکجا کرتی ہیں اور ہندوستان کی کہانی کو ایک ممکنہ طور پر ظاہر کرتی ہیں۔

***

ش ح۔  م ع ۔ ک ا


(Release ID: 2009397) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Tamil