کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کی تمہیدی تقریب وانجیہ بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوگی
Posted On:
26 FEB 2024 8:36PM by PIB Delhi
ایک اہم اسٹارٹ اپ تقریب اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کا انعقاد ایسوچیم، نیسکام، بوٹ اسٹریپ انکیوبیشن اینڈ ایڈوائزی فاؤنڈیشن، ٹائی اور انڈین وینچر اینڈ الٹرنیٹ کیپٹل ایسوسی ایشن (آئی وی سی اے) کے ذریعہ کیا جارہا ہے، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے ( ڈی پی آئی آئی ٹی) کا تعاون حاصل ہے۔ توقع ہے کہ یہ تقریب شدت، پیمانہ اور اثرات کے لحاظ سے اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا اور اسے 20-18مارچ 2024 تک نئی دہلی کے مشہور بھارت منڈپم اور پرگتی میدان میں منعقد کیا جانا ہے۔
اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کا مقصد ایک ہی چھت کے نیچے اسٹارٹ اپس، یونی کارن، سوینکورن، سرمایہ کاروں، صنعت اور ماحولیاتی حصص داروں کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ایک بننا ہے، تاکہ انٹرپرینیورشپ، ٹیکنالوجی اور اختراع میں ہندوستان کی کہانی کو ظاہر کیا جاسکے۔ میگا اسٹارٹ اپ ایونٹ خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گا جو ہندوستان میں ایک مضبوط اور لچکدار اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں تعاون کرے گا۔ اس مقصد کو کئی سرگرمیوں کے ذریعے پورا کیا جائے گا جن میں رہنمائی کے سیشن، ماسٹر کلاسز، کلیدی خطابات اور یونیکورن گول میزیں شامل ہیں۔
موجدوں – وی سیز، اینجلس، خاندانی دفاتر اور ایچ این آئیز کے ساتھ ساتھ ممکنہ کارپوریٹ شراکت داروں کو جوڑنے اور اسٹارٹ اپس کو فعال کرنے کے مقصد کے ساتھ ساتھ اس تین روزہ تقریب میں ہندوستان عالمی سطح کے 10 سے زیادہ موضوعاتی ٹریکس پر محیط 1000سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں انکیوبیٹروں اور ایکسلریٹروں کی میزبانی متوقع ہے۔
ایونٹ سے پہلےا سٹارٹ اپ مہاکمبھ کی آرگنائزنگ کمیٹی 27 فروری 2024 کونئی دہلی میں واقع وانجیہ بھون میں صنعت وتجارت اور صارفین امور،خوراک وعوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل نیز ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیوکی موجودگی میں تمہیدی تقریب کے لیے تیار ہے۔
تقریب کے سرکردہ حکومتی شراکت دار بھی تمہیدی تقریب میں موجود ہوں گے۔ ان میں جناب پرشانت کمار سنگھ، سی ای او، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، جناب سدتا منڈل، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر، ایس آئی ڈی بی آئی اور ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے سینئر افسران شامل ہیں۔
تمہیدی تقریب میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے مختلف نمائندے بھی شرکت کریں گے، جن میں پرشانت پرکاش، ایگزیکٹو کونسل ممبر – آئی وی سی اے ، سنجیو بک چندانی، شریک بانی اور ایگزیکٹو وائس چیئرمین، انفو ایج، ارچنا جہانگیردار، فاؤنڈنگ اینڈ منیجنگ پارٹنر، رکم کیپٹل، نیوروتی رائے، ایم ڈی اینڈ سی ای او، انویسٹ انڈیا، سنجے نائر، سینئر نائب صدر، ایسوچیم اوربانی اور چیئرمین، سورین انویسٹمنٹ وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
****
( م ن۔م م۔ع ر(
U. No.5404
(Release ID: 2009328)
Visitor Counter : 63