وزارت خزانہ

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے  اسٹارٹ اپ اور فن ٹیک ایکو سسٹم کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ صلا ح و مشورہ کیا


محترمہ سیتا رمن نے ریگولیٹرز سے کہا کہ وہ اپنے مسائل اور خدشات کو دور کرنے کے لیے اسٹارٹ اپس اور فن ٹیک فرموں کے ساتھ ماہانہ میٹنگ کریں

ڈی ایف ایس تمام فن ٹیک سیگمنٹس میں کے وائی سی کو آسان اور ڈیجیٹائزیشن کو یقینی بناتاہے

Posted On: 26 FEB 2024 9:54PM by PIB Delhi

مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں اسٹارٹ اپ اور فن ٹیک ایکو سسٹم اداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QFXT.jpg

میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراد نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر وویک جوشی، سکریٹری، محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)؛ جناب راجیش کمار سنگھ، سکریٹری، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)؛جناب ایس کرشنن، سکریٹری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)؛ جناب ٹی ربی سنکر، ڈپٹی گورنر، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)؛ بانی/ شریک بانی/ ایم ڈی/ سی ای اوز/ مختلف اسٹارٹ اپس اور فنٹیک کمپنیوں کے سربراہان اور مختلف ایسوسی ایشنز جیسے فنٹیک ایسوسی ایشن فار کنزیومر ایمپاورمنٹ (ایف اے سی ای)، ڈیجیٹل قرض دہندگان کی ایسوسی ایشن آف انڈیا (ڈی ایل اے آئی)، ادائیگی کونسل آف انڈیا (پی سی آئی)، اورفن ٹیک کنورجنس کونسل(ایف سی سی) نے بھی  اس میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MFIL.jpg

اسٹارٹ اپ اور فنٹیک ایکو سسٹم کے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کیا گیا تاکہ فنٹیک سیکٹر میں ترقی کو اہل بنا کر عالمی مسابقت کو آسان بنانے کے لیے خیالات کے آزادانہ تبادلے کو تقویت دی جا سکے۔ ہندوستان میں تقریباً 10,244 فن ٹیک ادارے ہیں، جو دنیا میں تیسرا سب سے زیادہ ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نے ہندوستان کے اسٹارٹ اپس اور فن ٹیک سیکٹر کی تیز رفتار ترقی کو نوٹ کیا، خاص طور پر پچھلی دہائی میں، اور صارفین کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی میں آسانی کے حصول کے لیے فن ٹیک  لیڈروں کی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔

بات چیت کے دوران محترمہ سیتارمن نے ریگولیٹرز بشمول آر بی آئی کو تاکید کی کہ وہ اسٹارٹ اپس اور فن ٹیک کمپنیوں کے کسی بھی سوال/معلومات/تشویش پر بات کرنے کے لیے مہینے میں ایک بار ورچوئل موڈ کے ذریعے میٹنگ کر سکتے ہیں۔

میٹنگ کے دوران، اس بات پر زور دیا گیا کہ فن ٹیک کمپنیوں کے اختراعی حل مالیاتی خدمات کے شعبے کے لیے ضروری ہیں جبکہ ضوابط کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جائے۔

یہ نوٹ کیا گیا کہ آدھار، یو پی آئی،اے پی آئی سیتو کے علاوہ دیگر نے اسٹارٹ اپ اور فن ٹیک تنظیموں کے لیے قابل کار کے طور پر کام کیا ہے اور کمپنیوں کو آسان بنایا ہے،پی 2 پی قرض دہندگان کو غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں (این بی ایف سی)، ریگولیٹری سینڈ باکس، فنٹیک ریپوزٹری، ایس آر او فن ٹیک کے لیےفریم ورک   وغیرہ نے ہندوستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو سہولت فراہم کی ہے۔

اسٹارٹ اپ اور فن ٹیک اداروں نے گفٹ سٹی اورآئی ایف ایس سی اے کے عمل، ضوابط اور افادیت کو سراہا اور نوٹ کیا کہ وہ اسٹارٹ اپس اور فن ٹیکس کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

ہندوستان میں اسٹارٹ اپس کی تعداد 2016 میں صرف 300 تھی جو اب  بڑھ کر 2023 میں 1.17 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جیسا کہ ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ تسلیم کیا گیا ہے، جس سے 12.4 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں، اور 47فیصد اسٹارٹ اپس میں کم از کم ایک خاتون ڈائریکٹر ہیں۔ مزید برآں، ہندوستان مختلف شعبوں اور طبقات میں کام کرنے والی 10,000 سے زیادہ فن ٹیک کمپنیوں کا گھر ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ہندوستان کا فن ٹیک ایکو سسٹم دنیا میں تیسرا سب سے بڑا ہے اور 14 فیصدسی اے جی آر سے بڑھ رہا ہے اورآر بی آئی نے حال ہی میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے لیے فن ٹیک سیکٹر کے لیے سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشن (ایس آر او) کی شناخت کے لیے ایک مسودہ فریم ورک تیار کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SUUH.jpg

بات چیت سے درج ذیل اہم نکات سامنے آئے:

  • ڈی ایف ایس قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (ایل ای اے) کے ساتھ ایک دن بھر کی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا جس میں فن ٹیک ایکو سسٹم کے شراکت دار اپنے مسائل/تشویشات کا اظہار کر سکتے ہیں۔
  • ڈی پی آئی آئی ٹی نے ذکر کیا کہ نئے پیٹنٹ ایگزامینرز کو شامل کیا گیا ہے جو پیٹنٹ کی درخواستوں کے ٹرن آراؤنڈ ٹائم کو کم کریں گے۔
  • اہم شعبوں بشمول ترجیحی شعبے کے لیے قرضے/فنڈنگ ​​کی لاگت کو معقول بنایا جانا چاہیے۔
  • تمام فن ٹیک اداروں میں کے وائی سی کو آسان بنایا جائے گااور انہیں ڈیجیٹلائزیشن کیا جائے گا۔
  • آر بی آئی، ڈی پی آئی آئی ٹی اور ایم او ایف فہرست بند فن ٹیک کمپنیوں کی ملکیت میں تبدیلی/کنٹرول پر نظر ڈالیں گے تاکہ وہ ریگولیٹری تعمیل کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکیں۔
  • سائبر کرائم سے متعلق مسائل کو نئے ڈیجیٹل انڈیا ایکٹ میں مناسب طریقے سے حل کیا جائے گا۔

 

*************

ش ح۔ ج ق ۔م ش

(U- 5397)



(Release ID: 2009285) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi