سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مہمان خصوصی مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو انڈین کالج آف فزیشنز کے 35 ویں کانووکیشن  اور ایسوسی ایشن آف فیزیشنز ان انڈیا کی 79 ویں سالانہ کانفرنس (اے پی آئی سی او این 2024)  کی  اعزازی فیلو شپ سے نواز ا گیا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے تحت، ہندوستان احتیاطی حفظان صحت میں ایک رہنما بن رہا ہے

اس سال کے بجٹ میں وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستانی حکومت نے اسکول جانے والی نوعمر لڑکیوں کو ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) کے ٹیکے لگانے کی تجویز پیش کی: ڈاکٹر سنگھ

سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر نے کہا ہے کہ "مصنوعی ذہانت کی مدد سے، 'اے آئی ڈاکٹر' اور 'موبائل ٹیلی کلینک' ادھم پور حلقہ کے دور دراز دیہاتوں تک بھی پہنچ رہے ہیں"

"وزیراعظم مودی ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے بہت زیادہ حامی  رہے ہیں اور نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کی ترقی اس کی گواہ ہے": ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 26 FEB 2024 5:51PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ممتاز انڈین کالج آف فزیشنز کے 35ویں کانووکیشن کی تقریب اور نئی دہلی میں فزیشنز کی ایسوسی ایشن (اے پی آئی سی او این  2024) کی 79ویں سالانہ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو،  جو خود میڈیسن اینڈ اینڈو کرائنولوجی کے پروفیسر ہیں، کو انڈین کالج آف فزیشنز کی اعزازی فیلوشپ سے بھی نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014HWL.jpg

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، اور وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "طبیبوں کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کرنا گھر واپسی کی طرح ہے اور یہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ " انہوں نے مزید کہا کہ اپنے طویل کام کے شیڈول کی وجہ سے انہیں اپنی برادری سے جڑنے کا وقت مشکل سے ہی ملتا ہے، لیکن اے پی آئی سی او این نے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کا موقع دے کر اس کی تلافی کی ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کی وجہ سے ہندوستان 'پریوینٹیو ہیلتھ کیئر' میں ایک لیڈر بن رہا ہے، جس نے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ڈی این اے کی بنیاد پر ویکسین کی مقامی ترقی پر ہندوستان کی کامیابی پر زور دیا اوردنیا کی سب سے بڑی کوویڈ  ٹیکہ کاری   کو انجام دینے میں مدد کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RP7J.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ "ٹیکنالوجی  ہر جگہ اپنا مقام بنا رہی ہے اور مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ ٹولز کو اس کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے"۔  مزید آگے بڑھتے ہوئے انہوں نے میٹرو کے اسپتالوں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے حلقہ ’موبائل ٹیلی کلینک‘ میں ایک تجربہ بھی شیئر کیا، جہاں ایک ’ اے آئی ڈاکٹر‘ نے مریضوں سے بات چیت کی۔ اگرچہ انہوں نے اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجیز چیلنج پیدا کرتی ہیں، لیکن انہیں مواقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے مطابق، سب کے لیے سستی صحت کی دیکھ بھال وزیراعظم مودی کی گارنٹی ہے اور ان کی حکومت اسے یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے اشتراک کیا کہ حکومت نے اسکول جانے والی نوعمر لڑکیوں کو ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے متعدی اور غیر متعدی امراض میں کمی کے لیے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SNHN.jpg

اپنی تقریر کے دوران مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم مودی ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کی بہت زیادہ حمایت کرتے رہے ہیں اور نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کی ترقی اس کی گواہ ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ذکر کیا کہ بطور ڈاکٹر وہ اس مریض کے ساتھ انسانی رابطے میں ہیں، جو ڈاکٹر سے بات کرنے کے بعد بہتر محسوس کرتا ہے۔ اسی طرح، ٹکنالوجی نے ہمیں تقریباً 2 لاکھ شکایات کا ازالہ کرنے کے قابل بنایا ہے، جس سے شکایات کے ازالے میں ہندوستان ایک رہنما روشنی بنتا ہے لیکن انسانی فطرت کو برقرار رکھنے اور ہیپی نیس انڈیکس سے نکالنے کے لیے، ہم نے شکایت کنندہ کے اطمینان کے لیے انسانی رائے کا ایک طریقہ کار متعارف کرایا۔

ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی مہارت کو اجاگر کرتے ہوئے،خلاء کے مرکزی وزیر مملکت  نے کہا کہ دیر سے شروع ہونے کے باوجود، ہندوستان کا چندریان-3 چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا پہلا خلائی جہاز  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UUAE.jpg

ہندوستان کی آزادی سے پہلے اے پی آئی کی تاریخ کا سراغ لگاتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس نے اپنی وراثت کو برقرار رکھا ہے اور گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ ترقی کی ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے  وزیر نے کانفرنس کے ساتھ اپنی وابستگی کو یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے 2014 تک بغیر کسی ناکامی کے ہر سال اے پی آئی  کی نصابی کتاب میں ہر سال ایک باب کا تعاون کیا  ہے ۔

صدر اے پی آئی ، ڈاکٹر ملند ناڈکر اور ڈاکٹر آر کے سنگھ، ڈین، انڈین کالج آف فزیشنز (آئی سی پی) نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی اور ہندوستان کے صحت مند مستقبل کے لیے نئے فیلو کی رہنمائی کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-5381



(Release ID: 2009191) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi